لودھراں میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
علامتی تصویر۔
اینٹی ریپ ایکٹ (انسداد آبرو ریزی قانون) کے تحت پنجاب کے ضلع لودھراں میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون اور اسکی بیٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دنیاپور میں خاتون نے دو افراد پر بیٹی سے ریپ کا الزام عائد کیا تھا، خاتون اور اس کی بیٹی دونوں عدالت میں واقعے سے مکر گئیں۔
پولیس کے مطابق پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ماہ صیام کا پہلا جمعتہ المبارک، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
سٹی42: ماہ رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36,500 سے زائد مساجد، 2,179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 75,000 سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں پر 5,000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔صوبہ بھر کی حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ اور 12,000 سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز چیکنگ کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور سکیورٹی کو مزید بڑھا دیں۔ انہوں نے علما کرام اور مشائخ عظام سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مذہبی مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود رہیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
دوسری جانب آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور مساجد کے منتظمین و امن کمیٹیوں کے ارکان سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔