سانتو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت میں واقع مشہور نائٹ کلب جیٹ سیٹ میں چھت گرنے سے کم از کم 221 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ ملک کی حالیہ تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ معروف مرینگے گلوکار روبی پیریز اس وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب اچانک چھت گر گئی، وہ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ خوان مانوئل مینڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 189 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں دو دن تک جاری رہیں جن میں 300 سے زائد ریسکیو اہلکار، سونگھنے والے کتے، اور دیگر ممالک جیسے پورٹو ریکو اور اسرائیل کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

اس واقعے میں دو سابق امریکی بیس بال کھلاڑی، اوٹاویو ڈوٹیل اور ٹونی بلانکو، اور ایک مقامی سیاستدان بھی جاں بحق ہوئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ کلب اچانک اندھیرے میں ڈوب گیا اور پھر دھماکے کی آواز سنائی دی۔

صدر لوئس ابیناڈر نے ملک بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان بھی کیا ہے۔

جیٹ سیٹ کلب سانتو ڈومنگو کی نائٹ لائف کا نصف صدی پرانا حصہ تھا۔ اب یہ مقام زلزلے کے بعد کی مانند ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ متاثرہ خاندان اسپتالوں اور مردہ خانوں کے چکر لگا رہے ہیں، کئی افراد کے پیاروں کی لاشیں ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش

کراچی میں مشتعل ہجوم نے ڈمپر سے ایک موٹر سائیکل سوار کے حادثے کے بعد 5 ڈمپر اور 2 واٹر ٹینکرسمیت 9 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا،

حادثہ نارتھ کراچی میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، پولیس نے گاڑیوں کو جلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے صورتحال پر قابو پانے کا دعویٰ کیا، تاہم دوسری جانب سہراب گوٹھ میں ڈمپر ڈرائیورز بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈمپر جلائے جانے کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے احتجاجاً کچرا پھینک کر سڑک بلاک کردی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ علاقوں، اہم شاہراہوں اور گلیوں میں گشت اور سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور آتشزدگی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آتشزدگی ڈمپر ڈی آئی جی ویسٹ سیکیورٹی کراچی مشتعل ہجوم موٹر سائیکل سوار نارتھ کراچی نذر آتش

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • بیساکھی میلہ، خالصہ جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی
  • ڈومینیکا: نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتیں 184 ہو گئیں
  • کراچی میں ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش
  • پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق