کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک (KE) کے واجب الادا واجبات اب حیران کن حد تک 76 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کمپنی نے ایک بار پھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اضافی 8.131 ارب روپے کے نقصانات کی منظوری کی درخواست کی ہے، جو یا تو وفاقی حکومت پر یا پہلے سے مشکلات کا شکار بجلی صارفین پر بوجھ ڈالاجائےگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ تازہ مطالبہ اپنی پچھلی 67.

902 ارب روپے کی ناقابلِ وصول بلنگ کی مد میں کیا ہے جو کہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) مدت 2017 سے 2023 کے لیے تھے۔نیپرا نے اس سے قبل دسمبر 2024 میں کے الیکٹرک کی 67.9 ارب روپے کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں شرکت کرنے والے بیشتر صارفین نے شدید مخالفت کی کہ ان نقصانات کا بوجھ صارفین یا ریاست پر ڈالا جائے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

  کراچی: واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کےلئے فزیکل ویریفیکیشن، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم

سندھ اسبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے لئے تمام ملازمین کی فزیکل ویریفیکیشن سمیت جعلی بھرتیوں کے پیش نظر تمام ملازمین کے تعلیمی ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز سے تصدیق کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی اے سی اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے وصول بجلی ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب 80 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائگی کا تنازع حل نہیں ہوسکا۔ 

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 2016ع سے ہر ماہ بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ ارب روہے کے الیکٹرک کو ادائگیاں کرنے کا دعوی کیا گیا۔ 

چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ کے الیکٹرک کو جب واٹر بورڈ کیطرف سے بلوں کی مد میں واجبات ادا ہورہے ہیں تو پہر کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 32 ارب روہے سندھ حکومت کو ادا کرنے پڑیں گے۔

پی اے سی نے واٹر بورڈ سے کے الیکٹرک کو ہر ماہ واجبات کی ادائگیاں ہونے کے باوجود کے الیکٹرک سے سندھ حکومت کو ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب سے زائد کے واجبات ادا نہ ہونے پر معاملے کے حل کے لئے آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو، واٹر بورڈ حکام اور محکمہ انرجی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • کراچی واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے فزیکل ویریفیکیشن، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم
  •   کراچی: واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کےلئے فزیکل ویریفیکیشن، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71پیسے سستی کردی گئی
  • ملک بھرکیلئے بجلی فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری، کتنی ؟
  • بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
  • نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی
  • بجلی کے ٹیرف میں کمی،11 مزید آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا