بی جے پی کے حمایتی کی شرمناک حرکتیں، عالمی سطح پر بھارت کے ریپ کلچر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سڈنی: آسٹریلیا کی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بلیش دھانکھر کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیش دھانکھر نے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی پانچ خواتین کو نشہ آور دوائیں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 43 سالہ دھانکھر، جو ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، بھارتی بی جے پی کے سیٹلائٹ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر بھی سرگرم تھا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھانکھر اپنے متاثرین کو درجہ بندی کرتا تھا اور مستقبل کی جنسی تسکین کے لیے زیادتی کے مناظر ریکارڈ کرتا تھا۔ تمام خواتین کی عمریں 21 سے 27 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے اکثر حملے کے وقت بے ہوش یا نشہ آور ادویات کے زیر اثر تھیں۔
2023 میں عدالت نے دھانکھر کو 39 سنگین جرائم میں مجرم قرار دیا، جن میں 13 ریپ کے واقعات شامل تھے۔ اس کیس نے بھارت کی بی جے پی حکومت اور مودی سرکار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جو ایسے مجرموں کو کمیونٹی لیڈر کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔
عالمی سطح پر بھارتی معاشرتی زوال اور ریپ کلچر پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، جسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔
چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں، بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے اہم بولر 33 سالہ ٹم ساؤتھی جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور شائقین کرکٹ اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔