بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی  اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت  کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے)  چین کی خوراک اور زرعی  پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ  طرز عمل کی سختی سے مخالفت  کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت  کرتاہے۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹرانک پروڈکٹس تمام ممبر کمپنیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مکینیکل اور الیکٹریکل انڈسٹری کے ملکی ساتھیوں کے ساتھ متحد  ہو کر کھلے پن اور وِن وِن کی پاسداری کریں، غیر ملکی تجارت کی کاروباری حکمت عملی کو فعال طور پر ایڈجسٹ کریں، متنوع مارکیٹیں کھولیں، اور غیر ملکی تجارت کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن میں تیزی لائیں۔ چائنا چیمبر آف کامرس آف میٹلز، میٹلز اینڈ کیمیکلز امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز؛ چیمبر کے تمام ممبران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ تجارتی غنڈہ گردی کے خلاف میٹلز اینڈ کیمیکلز انڈسٹری میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دنیا بھر کے دیگر ممالک میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کو امید ہے کہ امریکہ عالمی صنعتوں اور صارفین کی آواز سنے گا اور جلد از جلد اپنی غلطیوں کو درست کرے گا۔

چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل آرٹس اینڈ کرافٹس بین الاقوامی صنعتوں، لائٹ انڈسٹری انٹرپرائزز اور اَپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پارٹنرز پر زور دیتا ہے کہ وہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقدامات کی کی جانب سے

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان

امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

اوکوہاما(آئی پی ایس )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے، تاہم ہر ملک کی برآمدات، مصنوعات اور تجارتی حجم مختلف ہونے کی وجہ سے اس پالیسی کے اثرات بھی ہر ملک پر مختلف ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں پر یہ ٹیرف مختلف شرح سے لاگو ہوئے ہیں۔ امریکا ایک وسیع و عریض منڈی ہے جس کی طلب کو کوئی ایک ملک یا چند ممالک بھی مکمل طور پر پورا نہیں کر سکتے۔ جنوبی ایشیائی ممالک، خصوصا پاکستان اور بھارت، اس طلب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان
  • امریکی “محصولاتی جنگ” اور چین کے جوابی اقدامات
  • یورپ کو باہمی تجارت میں 81 ارب یورو کا نقصان
  • امریکی ٹیرف پالیسی غنڈہ گردی اور عالمی دشمنی ہے، چینی میڈیا سروے
  • کئی ممالک کی جانب سے نئی امریکی ٹیرف پالیسی کی مخالفت
  • ٹرمپ کا مارین لی پین کی حمایت میں بیان، فرانس میں “سیاسی سازش” کا الزام
  • صدر ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟
  • ٹرمپ کا درآمدات پر جوابی ٹیرف کا اعلان! پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟
  • امریکی صدر کا اعلان کردہ ٹیرف بلیک میلنگ ہے، چین