اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے دوران، میزبان ملک کی مسلح فواج کے سربراہ، حکومتی حکام، پاکستان کے ہائی کمشنر اور آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، جاپان، سعودی عرب، ملائیشیا، روس، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ کے سفیروں/نمائندوں، اور مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے اس کے علاوہ وفد میں اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی شامل ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہوگا ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
  • پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل کا مالدیپ کا دورہ
  • پاک بحریہ کے جہاز "اصلت" کاریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
  • وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال