Nawaiwaqt:
2025-03-12@06:11:04 GMT

گوگل میپس کے صارفین کو عجیب مشکل کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

گوگل میپس کے صارفین کو عجیب مشکل کا سامنا

گوگل میپس کے صارفین کو آج کل ایک عجیب مشکل کا سامنا ہے کیونکہ ان کی ٹائم لائنز پراسرار طور پر غائب ہو رہی ہیں۔ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ ٹائم لائن مستقل طور پر غائب ہوگئی ہے یا یہ کوئی عارضی مسئلہ ہے۔پہلے تو خیال کیا جا رہا تھا کہ ایسا گوگل میپس میں ہونے والی ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے ہو رہا ہے یعنی کمپنی کی جانب سے گوگل میپس ٹائم لائن کو کلاؤڈ سرورز سے صارفین کی ڈیوائسز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اس تبدیلی کے تحت اگر صارفین طے شدہ تاریخ تک نئی سیٹنگز میں تبدیلیاں نہ کریں تو ان کی تمام ٹریول ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔مگر 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق ٹائم لائن غائب ہونے کا مسئلہ گوگل کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ تکنیکی خرابی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں جو ٹائم لائن میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بیک اپ بناچکے ہیں اور اب پرانے بیک اپ کو ری اسٹور نہیں کر پارہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین کے مطابق گوگل سپورٹ نے اس مسئلے کا ذمہ دار گوگل ون کو قرار دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔مگر اب تک بظاہر کمپنی کی جانب سے کوئی حل جاری نہیں کیا گیا جس سے صارفین کی ٹائم لائنز واپس آسکیں۔ابھی تمام صارفین کو اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوا اور ڈیوائسز میں موجود گوگل میپس ٹائم لائن بظاہر محفوظ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی جانب سے ٹائم لائن گوگل میپس

پڑھیں:

صدر زرداری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے عجیب مطالبہ کیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صدر مملکت آصف زرداری کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے کو عجیب قرار دیدیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج صدر زرداری کی تقریرکے دوران پی ٹی آئی والے عجیب مطالبہ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، میں پوچھتا ہوں کہ حکومت کسی ایسے شخص کو کیسے رہا کرسکتی ہے جسے عدالتوں سے سزا ہوئی ہو؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی ایک سزا یافتہ مجرم ہے، 190 ملین پاؤنڈ کا انہوں نے غبن کیا ہے، انہیں عدالت نے سزا دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں 30 جنوری کو جو ڈیبیٹ ہوئی اس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو بدنام کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونین میں شکست کھائی اور اس کے اوپر اپنی ویڈیو کو جیت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے دور میں ملک دہشتگردی پر قابو پا کر سیاحت کے فروغ کی جانب گامزن تھا
  • امریکا میں پاکستانیوں کا داخلہ بند ہوگا یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی
  • ایئر انڈیا کو سبکی کا سامنا، جہاز کے کموڈ بھر جانے کے سبب پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی
  • ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی عالمی سطح پر سروس معطل، چند گھنٹوں بعد بحال
  • آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟
  • صدر زرداری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے عجیب مطالبہ کیا، احسن اقبال
  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنیکا اعلان،آخری تاریخ بھی بتا دی
  • مسائل کا ابھی ادراک نہ کیا تو بعد میں مشکل ہوگا، گورنر سندھ