غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار بنتی ہے جس سے بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر بھی بھارت میں ظلم و زیادتی نہ تھم سکی اور مودی کے بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں اور حملہ آورں کی جانب سے غیر ملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مرد کو بھی قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے سے قبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا۔
زیادتی کا شکار غیر ملکی سیاح نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے غیر ملکی سیاحوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کلکتہ ڈاکٹر ریپ: بھارت میں کچھ نہیں بدلا، بالی ووڈ ستارے برس پڑے
بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔
زیادتی کے اس ہولناک واقعے نے عالمی سطح پر بھارت میں خواتین کی آزادی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ اور زیادتی جیسے واقعات اس کی اخلاقی پستی کو عیاں کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت خواتین ریپ کیس سیاح.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت خواتین ریپ کیس سیاح زیادتی کا شکار غیر ملکی سیاح خواتین کے بھارت میں
پڑھیں:
اسلام آباد: ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، خواتین اور ملزم کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔
سامنے آئے معاہدے میں تینوں خواتین نے بیان دیا کہ انہوں نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا۔
معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا، ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔
خواتین نے کہا کہ اگر عدالت جمال کو رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، اگر عدالت ملزم محمد جمال کو بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔
خیال رہے کہ ایف نائن پارک میں خواتین پر تشدد کا واقعہ 23 فروری کو سامنے آیا تھا، درج مقدمے میں ملزم جمال پر خواتین پر تشدد اور 10 تولہ زیور اور 20 لاکھ روپے نقدی چھیننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔