بجلی کے ٹیرف میں کمی،11 مزید آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
مہنگی آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی سے متعلق ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرِ ثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔
درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، درخواست 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے بھی دائر کی۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی۔
سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔
سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024ء، جنوری 2025ء میں نظرِ ثانی کے معاہدوں کی منظوری دی تھی۔
نیپرا میں اس سے پہلے 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی پی پیز
پڑھیں:
خوشخبری، بجلی مزید سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ بجلی مزید سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مہنگائی کے بوجھ تلے پاکستانی عوام کو یہ خبر پڑھ کر راحت ملے گی کہ بجلی سستی کر دی گئی ہے اور پاور ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پاور ڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکییشن کے مطابق بجلی کی کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا اور حکومت کی منظوری کے بعد پاور ڈیوشن نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بھی ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعہ کی گئی ہے اور حکومت نے نیپرا میں اس حوالے سے درخواست جمع کرائی تھی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید تعطیلات کے فوری بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔