وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، کراچی کیلیے خصوصی ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی کے صارفین کیلیے فی یونٹ قیمت تین روپے 2 پیسے کم کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں کیلیے بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یہ کمی اکتوبر تا دسمبر 2025 کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر اپریل سے جون 2025 یعنی تین ماہ کیلیے ہوگا جس سے صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سماعت کی گئی اور پھر ملک بھرکے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
کراچی صارفین کیلیے بجلی 3 روپے دو پیسے سستی
نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے، جس کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں سے ملنا شروع ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت میں کمی ایڈجسٹمنٹ میں نوٹی فکیشن میں کمی کا کی گئی ہے میں بجلی کے مطابق نیپرا نے کے لیے
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔
بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئیجنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37 روپے 64 پیسے ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔
دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی۔
کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 71.06روپے سے کم کرکے 62.47 روپے کر دی گئی۔