Express News:
2025-04-13@01:14:54 GMT

مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔

 لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار  جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے افراد سے رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ستمبر 2023 میں منظر عام پر آیا، جب ’سنڈے ٹائمز*، ’دی ٹائمز‘ اور چینل 4 کی ’ڈسپیچز‘ نے الزامات پر مبنی رپورٹس شائع کیں۔ 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1999 سے 2005 کے درمیان لندن اور بورنماؤتھ کے مختلف علاقوں میں مبینہ واقعات پیش آئے تھے۔

واضح رہے کہ 49 سالہ رسل برانڈ 2 مئی کو لندن کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ رسل برانڈ، جو اسٹینڈ اپ کامیڈی سے شہرت پانے کے بعد ٹی وی، ریڈیو اور فلموں کا حصہ بنے، ماضی میں بھی اپنے متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا ایک شخص پکڑا گیا۔

بورڈ اعلامیے کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے 59 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • بجٹ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، پنشن پر ٹیکس استثنی ختم کرنے پر غور
  • بجٹ میں ریٹیلرز سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، پنشن پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے پر غور
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ٹیرف وار؛ چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • 40 اداکاراؤں کیساتھ جنسی ہراسانی؛ معروف امریکی ہدایتکار پر ڈیڑھ ارب ڈالر ہرجانہ
  • چین سے درآمدات پر امریکی ٹیرف 145 فیصد تک پہنچ گیا، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی؛ احسن اقبال
  • گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد