ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جعلی ادویات کے خاتمہ سے محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ترجمان ڈریپ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے صوبائی صحت حکام کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
اس حوالہ سے سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں غیر قانونی طور پر یوروگرافن 76 فیصد انجکشن فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح بغیر لائسنس اور زائد قیمتوں پر ادویات کی فروخت جیسے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں ۔(جاری ہے)
سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈریپ کی ٹیم نے نجی ہسپتال کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا ہے،مذکورہ شخص غیر رجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرا لیکوئڈ کی فروخت میں ملوث تھا۔
بعد ازاں میسرز الوالی تقسیم کاروں پر چھاپہ مارااور غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں،ڈسٹری بیوٹرز کمپنی کو سیل کر دیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ اسلام آباد میں کہوٹہ روڈ، انڈسٹریل ٹرائینگل میں ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا گیا،جہاں پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز بغیر لازمی سٹیبلشمنٹ لائسنس کے تیار کیے جا رہے تھے ، میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی سنگین خلاف ورزی ہے،تمام غیر قانونی اشیاء ضبط کر لی گئیں اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔اسلام آباد ایمبرو فارماسیوٹیکلز وہاں غیر قانونی طور پر طبی آلات تیار اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے،جس کا ڈریپ کا ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس پہلے ہی منسوخ کر چکا ہے ، اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ سی ای او ڈریپ نے مزید کہا کہ اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کیا ہے،ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے مطابق، بیچ YF01210911 میں خطرناک حد تک زہریلا ایتھیلین گلائکول (EG) پایا گیا ہے،ڈریپ نے تمام متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہے ،عوام سے اپیل ہے وہ کسی بھی مشکوک دوا یا طبی آلات کی فروخت کی اطلاع ڈریپ حکام کو دیں ،.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کر دیا گیا ڈریپ نے نے کہا گیا ہے
پڑھیں:
ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی، سولہ باغی ہلاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) بھارت کے اعلیٰ پولیس عہدیدار پی سندرراج نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''ہم نے اب تک ماؤ نوازوں کی 16 لاشیں برآمد کی ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران دو سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی رات سکما ضلع کے گھنے جنگلات میں ایک چھاپا مارا، جہاں سے کئی بندوقیں برآمد ہوئیں۔
سندرراج کے مطابق حکومتی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا ہے، جس میں راکٹ اور گرینیڈ لانچر، خودکار ہتھیار اور رائفلیں بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
مودی حکومت میں بغاوت کے خلاف کارروائیاں تیزبھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی یہ جھڑپ ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوئی، جب بھارتی حکام نے طویل عرصے سے جاری اس بغاوت کو کچلنے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کئی دہائیوں سے جاری ''نکسل وادی‘‘ بغاوت کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
باغی گروہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں غریب کسانوں اور بے زمین مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
وزیرِاعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ماؤ نوازوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی ہوئی آئی ہے۔
بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اس بغاوت کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ''نکسل واد پر ایک اور کاری ضرب۔ ہماری سکیورٹی ایجنسیوں نے سکما میں 16 نکسل وادیوں کو ہلاک کر کے خودکار ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ وزیرِاعظم مودی جی کی قیادت میں ہم 31 مارچ 2026 تک نکسل واد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
ادارت: عاطف توقیر