2025-04-15@05:54:20 GMT
تلاش کی گنتی: 87
«نیشنل اسٹیڈیم کراچی»:
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
معروف غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ دُکھ کر اظہار کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ کے بعد تقریب کے دوران انگلش کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے...
کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا ئیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی،اس کے علاوہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔ کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے...
کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! پاک بھارت میچ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینز پر لائیو میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقامات پر جاکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کراچی میں کورنگی نمبر 5، پیپلز ہاؤس (نیئر انڈس اسپتال)، ساحل سمندر (نشان پاکستان) اور گلستان جوہر یوتھ کلب (نیئر دارلصحت اسپتال) میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل (نیاز اسٹیڈیم) جبکہ اندرون سندھ میں گھوٹکی کے سردار غلام محمد خان مہر اسپورٹس کامپلیکس، خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ، شہید بینظیر آباد کے بیڈ منٹن ہال (بلاول اسپورٹس کامپلیکس)، شکارپور کے یوتھ ڈولپمنٹ سینٹر، ٹھٹہ، ملیر اسپورٹس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ،...

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
تزئین و آرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تصاویر نیشنل بینک ایرینا جو پہلے نیشنل اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا تھا، کا باضابطہ افتتاح 11 فروری کی شام ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا نے پرفارمنس پیش کی اور سامعین کے دل موہ لیے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور ناقابل فراموش رات کے لیے تیار ہوجائیں، کراچی اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح 11 فروری کو علی ظفر، شفقت امانت اور ساحر علی بگا کی شاندار میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ ہو رہا ہے، اس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے پارکنگ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔کارساز سے آنے والے افراد حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں۔ ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر...
کراچی : پاکستانی کھلاڑی چمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کا آغاز آج (بدھ) سے ہورہا ہے ۔ا فتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں کی ہیں ۔ دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی، نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر پاکستانی ٹیم نے دوسرا پریکٹس سیشن کیا، اس دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے بھی بولنگ کی۔کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی، اس کے بعد کیچنگ اور پھر بولنگ اور بیٹنگ کے...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی تیزی سے تعمیر نو کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 117 دن کے اندر جدید تبدیلی قرار دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلرڈائس نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیے اپنا شوق و جذبہ ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اوول میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح دیکھی اور اب میں یہاں شاندار کرکٹ دیکھنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے دونوں اسٹیڈیمز کے اپ گریڈڈ انفراسٹرکچر کو سراہا، خاص...
کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر شروع کردی، پی سی بی نے سابق فاتح کپتانوں کی تصاویرآویزاں کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی ، فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہیں ، تصاویر میں سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں، کراچی کے علاوہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے، وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان...
کراچی (آن لائن)آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل کی تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایت جاری کی۔بعد ازاں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فائنل میچ کی تیاری کے لیے مکمل آرام کیا۔ اس سہ ملکی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے...
—جنگ فوٹو پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے سے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مزمل قریشی کے نام سے ہوئی ہے، اس کے قبضے سے جعلی آئی سی سی اور پریس کے کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کمانڈوز نے ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا...
کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔ پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
کراچی (نیوز ڈیسک)سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور سید محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ، نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین جناب عا رف حبیب اور دیگر ممتاز میزبانوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا۔انھوں نے نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی اور دوسری بہترین تفریحی سہولتوں کی تعریف کی،جنھوں نے اسے کمیونٹی اسپورٹس اور تفریح کا مقام بنا دیا ہے اور اسے فکر انگیز منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کردہ شہری منظر نامے کے اندر پر سکون طریقے سے مربوط کر دیا ہے۔ جناب نقوی نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور اس کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی...
قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت یا کسی میچ کی پریشانی نہیں، ٹیم کو ایک میسج ہے کہ اچھا کھیلیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، جس جس کو مسئلہ تھا اس کو آج جواب مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کے سٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں، ابھی اس سٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد کا سٹیڈیم بھی دیکھ رہے، وہاں کےلئے بھی پلان...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت یا کسی میچ کی پریشانی نہیں، ٹیم کو ایک میسج ہے کہ اچھا کھیلیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، جس جس کو مسئلہ تھا اس کو آج جواب مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کے اسٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں، ابھی اس اسٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد کا اسٹیڈیم بھی دیکھ رہے، وہاں...
کراچی: چوکوں، چھکوں کا طوفان لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا، ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر جمعے کو ٹرافی کیلیے نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی. گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بلند ہوں گے. مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں محمد حسنین انجرڈ حارث رئوف کی جگہ سنبھالیں گے، سعود شکیل کو شامل کرنے کیلیے کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا،...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے
کراچی (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ا سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل ا سٹیڈیم کو حکومت سندھ نےاپ گریڈ کیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کیلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔افتتاحی...
Inauguration of National Stadium after renovation, spectacular fireworks display کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر کھیل سندھ و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ روم، ہاسپٹیلٹی باکسز تعمیر کیے گئے ہیں اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار سے زائد نئی کرسیوں کا اضافہ کیا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ آنے کا شکوہ کردیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا انہوں نے کہاکہ ٹیم کو شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہیے، لیکن کراچی والوں سے شکوہ ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آتے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ لاہور کی طرح کراچی کا اسٹیڈیم بھی خوبصورت...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی کے عوام سے شکوہ کر دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گفتگو کی۔ مزید پڑھیئے: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ میچ دیکھنے نہیں آتے۔ جس طرح یہ سب لوگ افتتاحی تقریب کے لیے آئے ہیں، ویسے ہی میچز کے لیے آئیں۔ مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شکریہ کراچی، آپ کی سپورٹ ہمیں چیمپئنز ٹرافی میں چاہیئے۔ نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی...
کراچی : تزئین اورآرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا گیا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، عوام کی بھی جوش و خروش کے ساتھ بھرپور شرکت۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور وزیر کھیل سندھ و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ روم، ہاسپٹیلٹی باکسز تعمیر کیے گئے ہیںِ جبکہ نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار سے زائد...
چیمپئنز ٹرافی کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔ تقریب مین معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، میئر کراچی بھی شریک ہوئے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیرنو پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، انتھک محنت ، لگن اور جذبہ سے نینشل اسٹیڈیم کو انتہائی شاندار بنادیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی مقابلوں کا مزا دوبالا ہو جائے گا ۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسنگ روم اور ہاسپٹلٹی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔ اسٹیڈیم کا افتتاح صدر آصف علی زرداری کو کرنا تھا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کی نمائندگی کی۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب آمد پر مزدوروں کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، جبکہ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زیادہ ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب آمد پر مزدوروں کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، جبکہ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زیادہ ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر اعتماد ہے، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل ورکرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے اصل ہیرو ہمارے مزدور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل اسٹیڈیم کا یونیورسٹی روڈ اینڈ پویلین آج کھول دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بورڈ کو کپتان محمد رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر اعتماد ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیے اور آئندہ بھی...
کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
کراچی: شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ’یونیورسٹی روڈ اینڈ‘ اینڈ والا نیا پویلین منگل کو باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین سہولت اسٹیڈیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پی سی بی کے عزم کو تقویت ملے گی۔ نئے تعمیر شدہ پویلین میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے عالمی معیار کے ڈریسنگ رومز ہیں جو اعلیٰ معیار کے مہمان نوازی کے کمروں...
کراچی میں سہ ملکی سیریز کے میچوں کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ اور میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ میچز کے دوران ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مطابق 12 اور 14 فروری کو ہونے والے میچز کے دوران ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے بتایا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے 1220، ٹریفک پولیس کے 1390، اسپیشل برانچ کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللّٰہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا...
پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔ یہ بھی...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا...
قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ،ورکرز کی دن رات محنت،120روز میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا، رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا ،28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغازکیا گیا تھا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ31جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے، پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا، ہر انکلوژ ر ز میں نئی کرسیاں...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر گلوکار علی ظفر شائقینِ کرکٹ کے لیے پرفارمنس پیش کرنے کے لیے پُر جوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار علی ظفر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزا آ گیا لاہور، اب اگلا اسٹاپ 11 تاریخ کو کراچی اسٹیڈیم ہو گا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء آج کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی۔ ٹرافی صبح ڈی ایچ اے کے ایک اسکول اور دوپہر کو انڈس اسپتال لے جائی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم لائے جانے کا امکان ہے جبکہ کل ٹرافی کو مقامی مشروب کمپنی کے دفتر لے جایا جائے گا۔ بدھ کو ٹرافی نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ اسٹیڈیم چیمیئنز ٹرافی سمیت دیگر ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کل ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شائقین بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم آسکیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیر نو کا کام 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 31 جنوری کو مکمل ہوا۔ یہ بھی...
کراچی: قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننے پر ہمیں بہت فخر ہے اور میزبان شہر کے طور پر کراچی اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دنیا بھر کی ٹیموں سمیت شائقین کے لیے مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہم مکمل تیار ہے ۔انہوں نے کہا شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے مختلف ادارے بشمول کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن...
کراچی:ـ شہر قائد میں کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کی تعمیر...

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت پرفارم کریں گے، جبکہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائےگا۔ دریں اثنا پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کے...
خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...
سٹی 42 : کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں نے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔ خوبصورت ترین نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے، جہاں ان کی کراچی کے میئر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہوگئے، دونوں اسٹیڈیمز کو نیا رنگ اور روپ دے دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی ہوگی، نامور گلو کار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نغمہ بھی آج جاری ہوگا، عاطف اسلم کے گائے نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین اسٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہو گئے، نیا رنگ، نیا روپ دے دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تقریب میں نامور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے۔ اسٹیڈیم کی افتتاح تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ کی گلوکاری، آتش بازی اور منفرد لائٹ شو، شاندار ڈھول پرفارمنس اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی مکمل ہوچکا ہے اس کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چمپئنز ٹرافی سے قبل تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول چمپئنزٹرافی سے قبل گرائونڈ اسٹاف پچ کی تیاری میں مصروف ہے
کراچی: کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔ آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موضوع قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اَپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے...
راولپنڈی: چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پنڈی اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عام طور پر ٓئی سی سی اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بالرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی مہارت کو نکھارنے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی رفتار اور لائن لینتھ کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کے ساتھ میر حمزہ اور سہیل خان نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اسپن بالنگ میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ابرار احمد بھی مشقوں کے لیے میدان میں آئے، جہاں وہ اپنی گگلی اور مسٹری ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کوچز محمد مسرور اور طاہر...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہاں اسٹیل سے بنے وی آئی پی لاؤنج میں شیشے لگ چکے ہیں اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے شیٹس لگائی جا رہی ہیں۔ 2 ڈیجیٹل اسکرینز چین سے بہت جلد پہنچنے والی ہیں جبکہ چین سے ہی ایل ای ڈی لائٹس کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، نیا کیا بنا ہے؟ نیشنل اسٹیڈیم میں پرانی اور نئی سیٹوں کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا کیوں کہ آدھے اسٹیڈیم میں پرانی جبکہ آدھے میں نئی فولڈنگ والی سیٹیں لگائی جا چکی ہیں۔ وی آئی پی لاؤنج میں ٹیموں کے لیے جگہ بنائی جا چکی ہے جبکہ اس...
لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔ فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا...

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،چھوٹی تصویر میں سینئر جنرل منیجر ارشدخان صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،چھوٹی تصویر میں سینئر جنرل منیجر ارشدخان صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے کہا ہے کہ دو انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل اسکرین لگائی جائے گی۔نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔ جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم نے کہا ہے کہ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئر لگائی جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ ماہ دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔پی سی بی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی بھی حالت بدلنے لگی ہے، نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ جدید طرز...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی تاہم تیسری مرتبہ تکمیل کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 جنوری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر ارشد خان اور پروجیکٹ منیجر محمد بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے لیے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے کو قبل ازیں 15 دسمبر اور بعد ازاں 31 دسمبر تک مکمل کرنے...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،جی ایم نیشنل سٹیڈیم ارشد خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مختصر مدت میں تیزی سے کام مکمل کیا جارہا ہے، اکتوبر میں کام شروع ہوا ابھی کچھ کام باقی ہے،31جنوری تک کام مکمل ملے گا، نیشنل سٹیڈیم کی گنجائش 30ہزار ہوگی ،ہاسپیٹلی باکسز کو بھی تیار کیا ہے۔ارشد خان نےکہا ہے کہ مجموعی طور پر 40سے زائد ہاسپیٹلی باکسز موجود ہیں،لوگوں کی آسانی کے لیے پیڈسٹرین برج بنارہے ہیں،چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ کرکے برج کے ذریعے سٹیڈیم میں آسکتے ہیں ،وسیم اکرم اورانتخاب عالم انکلوژر کے سامنے ڈیجیٹل سکرین نصب ہونگی،ڈیجیٹل سکرین کو اس انداز...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپینز ٹرافی کیلیے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی...
کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔ جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم، جو...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے دورے پر آئے آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈز بورڈ میں گہری دلچسپی لی۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران آئی سی سی کے وفد کے ارکان ریکارڈ بورڈز کے پاس جا کر رک گئے۔ آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر لگے مختلف دلچسپ ریکارڈ بورڈز کو غور سے دیکھا اور وہاں اپنی تصاویر بھی بنائیں۔ قبل ازیں، آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے...