نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں فراہمی ونکاسی آب بہتربنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننے پر ہمیں بہت فخر ہے اور میزبان شہر کے طور پر کراچی اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور دنیا بھر کی ٹیموں سمیت شائقین کے لیے مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہم مکمل تیار ہے ۔انہوں نے کہا شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی اسٹیک ہولڈر کے طور پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے مختلف ادارے بشمول کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: چیمپئنز ٹرافی آج مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء آج کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی۔
ٹرافی صبح ڈی ایچ اے کے ایک اسکول اور دوپہر کو انڈس اسپتال لے جائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم لائے جانے کا امکان ہے جبکہ کل ٹرافی کو مقامی مشروب کمپنی کے دفتر لے جایا جائے گا۔
بدھ کو ٹرافی نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔