‘آپ لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آتے؟’ بابر اعظم کا کراچی والوں سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ آنے کا شکوہ کردیا۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا
انہوں نے کہاکہ ٹیم کو شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہیے، لیکن کراچی والوں سے شکوہ ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آتے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ لاہور کی طرح کراچی کا اسٹیڈیم بھی خوبصورت ہے، اب امید ہے کہ ہمارے نتائج بھی خوبصورت ہی ہوں گے۔
تقریب میں نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہے جس سے لگتا ہے کہ میچ دیکھنے بھی ضرور آئیں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاکہ کراچی والوں کی جانب سے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا جاتا ہے، امید ہے کل بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں آئیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہی سپورٹ ہمیں چیمپیئنز ٹرافی میں چاہیے ہوگی۔ جبکہ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب اسٹیڈیم میں لوگ آتے ہیں تو ہم انہیں انجوائے کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
فخر زمان نے کہاکہ کراچی کے لوگوں کے حوالے سے مشہور ہے کہ اسٹیڈیم میں کم ہی آتے ہیں لیکن آج افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیڈیم افتتاح بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ شکوہ فینز کراچی محمد رضوان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ شکوہ فینز کراچی محمد رضوان وی نیوز افتتاحی تقریب شائقین کرکٹ کراچی والوں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
کراچی:شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز، سیکیورٹی ڈویژن کے 1220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1390 اہلکار، اسپیشل برانچ کے 280 اہلکار اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ماہر نشانہ باز حساس مقامات پر تعینات ہوں گے اور ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی۔
ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی اور اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر بھی مامور ہوگی۔