2025-02-11@20:01:03 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«میچ دیکھنے»:

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ آنے کا شکوہ کردیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا انہوں نے کہاکہ ٹیم کو شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہیے، لیکن کراچی والوں سے شکوہ ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آتے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ لاہور کی طرح کراچی کا اسٹیڈیم بھی خوبصورت...
    کراچی: نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کیلئے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات سامنے آگئیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی جائے گی۔  اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 12، 13 اور 14 استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ تمام گیٹس تماشائیوں کے داخلے کے لیے بند رہیں گے۔ صرف وی آئی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کا میچ دبئی جا کر دیکھنے والے شائقین کو خوش خبری سنا دی۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دبئی کے لیے ویزا کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اس کو ویزا مل جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دبئی جانے کے حوالے سے چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے جس کے تحت آئی سی سی سے طے شدہ رقم...
       چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز  کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب  مکمل ہوچکی ہے،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے ورکرز کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری...
    ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات محنت کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی، جہاں مزدوروں کو ان کی محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت بھی دیں گے۔ یہ اقدام مزدوروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مفت پاسز پر پابندی لگ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا ہی چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھ سکے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائن کے تحت تمام ٹکٹس آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ کوئی ٹکٹ بوتھ نہیں بنائے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی پاکستانی شائقین لوکل کرنسی میں ٹکٹ خرید سکیں گے، غیرملکی ڈالرر، پاونڈز اور یورو میں ادائیگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا ترین ٹکٹ ایک...
۱