نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔
فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا نام نذر محمد کے نام پر رکھا جائے گا۔ نئے تعمیر شدہ پیٹرن انکلوژرز کو لیجنڈری کرکٹرز ظہیر عباس اور مجید خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟
اسٹیڈیم میں 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے، جس میں جدید سہولیات موجود ہیں، بشمول آئی سی سی اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ یونٹس، فزیو رومز، اور گراؤنڈ فلور پر میچ آفیشلز کے لیے کمرے ہیں جبکہ دوسرے فلور پر ڈریسنگ رومز قریباً مکمل ہو چکے ہیں۔
نئی عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر 24 ہاسپیٹیلٹی باکسز تیار ہو رہے ہیں جو ایک ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھتے ہیں۔ 5ویں فلور پر چیئرمین باکس اور ایڈمن بلاک آخری مراحل میں ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچیمیں 2 نئے ڈیجیٹل اسکور بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں، جن میں مرکزی اسکرین کا سائز 80×30 فٹ ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اسٹیڈیمز کی طرز کے جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس 6 پولز پر نصب کی جا رہی ہیں، جو شاندار ویوئنگ تجربہ فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ
تماشائیوں کے لیے آرام دہ نشستوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جن میں سے کچھ قذافی اسٹیڈیم سے منتقل کی گئی ہیں۔ وی آئی پی پویلینز نئے تعمیر شدہ عمارت کے گرد خصوصی نشستوں کی سہولت فراہم کریں گے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے میدان میں جانے کے لیے جدید راستہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تزئین و آرائش کے اس منصوبے کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز متاثر ہوئے ہیں، قائداعظم ٹرافی کا فائنل یو بی ایل گراؤنڈ منتقل کیا گیا، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں کھیلا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی قائداعظم ٹرافی کرکٹر یونس خان نئے انکلوژرز نذر محمد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی یونس خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی قائداعظم ٹرافی کرکٹر یونس خان نئے انکلوژرز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی یونس خان یونس خان جائے گا فلور پر کے نام کے لیے کیا جا
پڑھیں:
آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟، اعداد وشمار سامنے آگئے
نیو دہلی:انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرح امپائرز کے لیے بھاری کمائی کا ذریعہ ہے جہاں امپائرز ایک میچ میں لاکھوں بھارتی روپے کماتے ہیں اور امپائرز کا کردار کھیل کے لیے اتناہی اہم ہے جتنا ایک کھلاڑی کا ہوتا ہے کیونکہ میدان میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آن گراؤنڈ امپائرز اور تھرڈ امپائر بھی لازمی جز ہوتے ہیں۔
کرکٹ میں امپائرز کی ذمہ داری بھی کھلاڑیوں کی طرح اہم ہوتی ہے لیکن ان کی کمائی کھلاڑیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے حالانکہ امپائر کے کسی کمزور فیصلے پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے جبکہ درست فیصلوں پر ان کی اتنی پذیرائی دیکھنے کو نہیں ملتی۔
آئی پی ایل بھارت کے قومی خزانے کے لیے منافع بخش شعبوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر سے کھلاڑی اور کوچز کی صورت میں سابق کھلاڑی بڑی تنخواہوں کے عوض ذمہ داریاں حاصل کرتے ہیں لیکن امپائرز کی تنخواہوں میں اتنے بڑے فرق سے انتہائی منافع بخش ٹورنامنٹ بھی مبرا نہیں ہے۔
کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے بھی امپائرز کے کردار پر بہت کم توجہ دیتے ہیں اور ان کی تنخواہوں کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے اور یہاں تک ٹی20 کے اس مشہور ٹورنامنٹ میں امپائرز کی تنخواہ کے حوالے سےمعلومات بھی نہیں رکھتے جبکہ کھلاڑیوں کی قیمت، میچ فیس اور دیگر انعامات کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے آگاہ ہوتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں آن فیلڈ امپائرز کو فی میچ 3 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ چوتھے امپائر کو فی میچ دو لاکھ روپے ملتے ہیں۔
دوسری جانب آئی پی ایل 2025 میں میچ کھیلنے والی ٹیم اور متبادل کھلاڑی بھی 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے جو فرنچائز کی جانب سے معاہدے کے تحت ملنے والی تنخواہ کے علاوہ ہے۔