کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر شروع کردی، پی سی بی نے سابق فاتح کپتانوں کی تصاویرآویزاں کردیں۔ 

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی ، فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہیں ، تصاویر میں سابق کپتان سرفراز  احمد کو نیشنل بینک  اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ 

 ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح  کی والز بنائی ہیں، کراچی کے علاوہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے، وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان کی خدمات اور ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔

 کراچی کی وال پر کراچی کے کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں، پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ فتوحات ، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی تصویر آویزاں ہیں، نیشنل بینک  اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباد اللہ کی تصویر بھی آویزاں ہے جبکہ خاتون کرکٹر کرن بلوچ  اور ویمن ٹیم کی ایشئن گیمز میں فتح بھی نمایاں ہے۔  اس کے علاوہ ،سابق کپتان یونس خان ، راشید لطیف اور انضمام الحق عمران خان اور وسیم اکرم   کی تصویریں بھی آویزاں کردی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔

اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل

افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس جیت مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل

تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی کرتب دیکھائیں گے اور شائقین کرکٹ کو محظوط کریں گے۔1996 ورلڈکپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آئی سی سی ایوںٹ کی میزبانی کررہا ہے، جس کیلئے پاکستان نے اپنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم، لاہور قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈ کرکٹ اسٹیڈیم کو اَپ گریڈ کیا ہے تاکہ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

دوسری جانب 2017 کے بعد چیمپئینز ٹرافی ایوںٹ دوبارہ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اٹھائی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی‘ میچز کیلیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات
  • کیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں نیشنل اسٹیڈیم خالی ہے؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں
  • تزئین و آرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تصاویر
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا
  • کراچی‘ شائقین کرکٹ کی پارکنگ کیلیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
  • چمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے
  • چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب انعقاد پاکستان کی فتح ہوگی
  • نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم غائب کیوں، پی سی بی نے وضاحت کردی