نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ اسٹیڈیم چیمیئنز ٹرافی سمیت دیگر ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کل ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شائقین بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم آسکیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیر نو کا کام 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 31 جنوری کو مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ، کل میچ ساتھ دیکھنے دعوت بھی دی
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں پویلین کو مکمل طور پر گراکر تعمیر کیا گیا ہے اور انکلوژر میں بھی نئی کرسیاں لگائی گئیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا، اسٹیڈیم میں جدید اسکور اسکرینز، ایل ای ڈی لائٹس اور گرل نصب کیے جبکہ شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کردیے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہاسپٹیلٹی باکس کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور پیڈیسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کی خدمات کو سراہتا ہوں جن کی کوششوں سے اسٹیڈیم میں تعمیرات کا کام مختصر وقت میں تکمیل کو پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
NATIONAL STADIUM KARACHI چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹ شو کی ریہرسل، گراؤنڈ جگمگا اٹھا
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔