قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کا شکریہ آپ افتتاحی تقریب میں آئے، آپ کی سپورٹ اس طرح پورے ایونٹ میں چاہیے، یہ ٹیم آپ کی ہے اور ہم آپ کی سپورٹ سے ہی جیتیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ بہت اچھا اسٹیڈیم ہے، کراچی والے ہمیشہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے کل بھی اسٹیڈیم آکر اپنی ٹیم کو سپورٹ اور میچ کو انجوائے کریں گے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کا رخ نہیں کرتے آج انہیں یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، پوری کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیل کر شائقین کو خوشی دیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین کو خوشی دیں گے تاکہ وہ آج کی طرح بار بار اسٹیڈیم آئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

چیمپئنز ٹرافی کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔

تقریب میں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔

تقریب مین معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا۔

مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی

اسٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل اسکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
  • ‘آپ لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آتے؟’ بابر اعظم کا کراچی والوں سے شکوہ
  • نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟
  • کراچی: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
  • میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنے والوں کو کس بات کا خیال رکھنا ہوگا؟ اہم ہدایات جاری
  • صدر مملکت آج نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تیاریاں مکمل ، شائقین کا داخلہ مفت
  • کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹ شو کی ریہرسل، گراؤنڈ جگمگا اٹھا
  • نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت