کراچی : تزئین اورآرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا گیا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، عوام کی بھی جوش و خروش کے ساتھ بھرپور شرکت۔

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور وزیر کھیل سندھ و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ روم، ہاسپٹیلٹی باکسز تعمیر کیے گئے ہیںِ جبکہ نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔

نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار سے زائد نئی کرسیوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نیشنل اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیر نو پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل اسٹیڈیم کو حکومت سندھ نے اپ گریڈ کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹنگ گیم ہونا چاہیے۔

افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی،اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم کراچی مراد علی شاہ کے لیے

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ اسٹیڈیم چیمیئنز ٹرافی سمیت دیگر ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کل ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شائقین بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم آسکیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیر نو کا کام 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 31 جنوری کو مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ، کل میچ ساتھ دیکھنے دعوت بھی دی

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں پویلین کو مکمل طور پر گراکر تعمیر کیا گیا ہے اور انکلوژر میں بھی نئی کرسیاں لگائی گئیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا، اسٹیڈیم میں جدید اسکور اسکرینز، ایل ای ڈی لائٹس اور گرل نصب کیے جبکہ شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کردیے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہاسپٹیلٹی باکس کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور پیڈیسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کی خدمات کو سراہتا ہوں جن کی کوششوں سے اسٹیڈیم میں تعمیرات کا کام مختصر وقت میں تکمیل کو پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NATIONAL STADIUM KARACHI چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی

متعلقہ مضامین

  • تزئین وآرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
  • نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟
  • کراچی: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
  • تزئین و آرئش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کا ریڈ کارپٹ استقبال
  • نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل، علی ظفر پرفارم کرینگے
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا