کراچی:

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔

آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موضوع قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اَپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کوشاں ہے، جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے راستے چین کے شہر شنگھائی سے آنے والی 22 بائی 23 فٹ کی چھوٹی ڈیجیٹل اسکرین کی انتخاب عالم انکلوژر کے سامنے تنصیب کے بعد امریکی ماہرین کی زیر نگرانی 80 بائی 30 فٹ کی بڑی اسکرین بھی وسیم اکرم انکلوثر کے سامنے نصب کر دی گئی، سندھ حکومت کے تعاون سے پیڈسٹرن برج کی تعمیر کا عمل زور و شور سے روز و شب جاری ہے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سامنے سر شاہ سلیمان روڈ پر بننے والا یہ پل اگلے چند روز میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 3 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ، فزیو کے علاوہ میچ آفیشلز کے کمرے تیار کر لیے گئے ہیں، پہلی منزل پر دونوں ڈریسنگ رومز بھی تیار ہو گئے، ڈائننگ ہالز بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئے، تیسرے اور چوتھے فلور پر جدید سہولیات سے آراستہ 24 ہاسپٹلٹی باکسز بھی مکمل ہو گئے تاہم چوتھی منزل پر چیئرمین باکسز اور ایڈمن بلاک کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت میں جدید طرز کی چاروں لفٹ نصب ہوگئی ہیں، گراؤنڈ فلور پر پیٹرنز انکلوژرز اور اہم شخصیات کے لیے گیلری بھی تیار ہوگئی ہے، ماجد خان اور ظہیر عباس کے نام سے منسوب وی وی آئی پی انکلوژر میں کرسیاں نصب کی جا رہی ہیں، نئی عمارت پویلین کہلائے گی جبکہ پرانی عمارت کو فار اینڈ کا نام دیا گیا ہے، گراؤنڈ کے اطراف میں 10 فٹ نوکیلے آہنی جنگلے کی تنصیب مکمل ہونے کو ہے، انتخاب عالم انکلوزر میں پہلے تماشائی سیڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے، اب وہاں نشستیں لگائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ قذافی اسٹیڈیم کا کل وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح، ورکرز کیلیے ظہرانہ

بلال چوہان کے مطابق آئی سی سی سے کار پارکنگ کے استعمال کی اجازت مل گئی تو 2700 کے بجائے 2200 گاڑیوں کی پارکنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تماشائیوں کی سہولیات کے لیے 75 نئے واش روم تعمیر کیے گئے ہیں، پرانی عمارت کے ڈریسنگ رومز کو پلاٹینیم باکسز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی چھت کی دھلائی کی جائے گی، 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ شروع ہونے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مجوزہ پلان کی منظوری کے بعد 22 اکتوبر 2024 سے پروجیکٹ شروع کیا گیا، مقررہ 90 دن سے قبل متعلقہ تعمیراتی اداروں کے تعاون سے ہدف کو مکمل کر لیا گیا، تاہم فنشنگ ورک باقی رہ گیا تھا۔ نئی عمارت میں مہمانوں کے لیے راہداری بھی بنا دی گئی ہے، عالمی اسٹیڈیمز کی طرح مرکزی عمارت سے کھلاڑیوں کے میدان میں آنے اور جانے کا جدید طرز کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔

نئی بلڈنگ کے اطراف میں وی وی آئی پی پویلین بنائے جا رہے ہیں، میچز کے موقع پر دونوں ٹیموں کے عقبی راستے سے داخل ہونے کا اہتمام ہوگا، ہر فلور کا الگ راستہ ہوگا، کیمروں کے لیے اسٹیل کے بھاری بھرکم اسٹینڈز بھی تیار ہوگئے، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت سے باہر اوول گراؤنڈ پر بھی پریکٹس سیشنز کے لیے فلڈ لائٹس کے دو پولز کی تنصیب کی جا رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے مزین 3 تھری ڈی لوگو بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تعمیراتی کام کے سبب 32 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم کی نشستی استعداد 28 ہزار رہ گئی ہے تاہم پویلین میں مزید 1200 افراد بھی بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی جبکہ ان کے لیے خصوصی لنچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تین مراکز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم کے میگا پروجیکٹس کے لیے پی سی بی نے مجموعی طور پر 12 ارب 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کی تھی جبکہ آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم اسٹیڈیم کی پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونیکا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ 
وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ 
حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لئے 85فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے :محسن نقوی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟
  • پشاور اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار
  • پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان
  • لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
  • چمپئینزٹرافی ، پی سی بی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد اسٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونیکا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
  • بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں
  • چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کب؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی