2025-01-18@19:02:35 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«میں شرکت کریں گے»:

    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کیساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ غیرمیڈیاکے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔تقریب حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر...
    خورشید برلاس برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل کوشیلڈ پیش کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ جس میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین امجد بشیر ،فرخ شیخ ،ایگزیکٹو ممبر فرینڈز آف پاکستان،کے ہمراہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور وزیر تجارت واقتصادیات شہزاد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر بانی وسابق چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام15 فروری 2025ء کو لندن میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو لندن میں کانفرنس کر رہے ہیں ۔جس میں میڈیکل ٹورازم ، ایجوکیشن ، مذہبی ٹورازم اور رئیلراسٹیٹ کے شعبے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا اور کہا آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد پر تھا، نواز شریف کے دور میں معیشت بہتر تھی اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی، نوازشریف کے بعد 4 سال کے دور میں تباہی پھیر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہورہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 18ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلاب زر بڑھ گئیں، فارن ریزرو بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارت کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے. وزارت خارجہ کے اعلی سفارتی ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے باضابطہ طور پاکستان کی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا بھی گیا یا نہیں.(جاری ہے) بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ...
    جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہآئی جی ایف سی سائوتھ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہ، آئی جی ایف سی سائوتھ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کے نمائندہ وفدکا آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل مہرعمرنیازی کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جرگے میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جرگے میں سابقہ سینیٹر مولانا صالح شاہ، ملک رفا خان، اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود نے محسود قوم کو درپیش...
    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کراچی کنگز نے کتنے میں خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب شامل ہیں۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کو منتخب کرلیا، آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں...
۱