پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی قیادت نے مشاورت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔

حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی سے نام مانگے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا اور عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کےلیے نام مانگے گئے تھے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مجھ سے اسپیکر اور چیف وہپ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے نام مانگے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔

وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی، اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔

پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا
  • قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے پی ٹی آئی نے سپیکر کو 14 نام دے دیئے
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور سامنے آگئے
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ  اجلاس، پی ٹی آئی نے بھی شرکت کا فیصلہ کرلیا
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع