وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے کل یو اے ای جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی جائیں گے۔
دورے کے دوران، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران پاکستان کے اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے ویژن پر خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں، ان کی یو اے ای کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے، جو انہوں نے مارچ 2024 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کیا ہے۔