لندن:

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، وہ  رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ 

اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔ 

بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر، اس سال کی کانفرنس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی نقطہ نظر کے تبادلے کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔

قبل ازیں دورے کے پہلے دن جنرل سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا جہاں انہیں ایک پروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کی مصروفیات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

آرمی چیف برطانوی ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور قریبی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں، جو سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں میں مستحکم روابط رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں قریبی تعاون جاری ہے۔

اپنے دورے کے دوران، آرمی چیف برطانوی فوج کی اہم یونٹس، بشمول لینڈ وارفیئر سینٹر اور 1st اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں انہیں برطانوی فوج کی جدید کاری کی کوششوں اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور برطانیہ کے کے درمیان کریں گے

پڑھیں:

اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں: گورنر سندھ

گورنر سندھ اور اٹلی کی قونصل جنرل—فوٹو اسکرین گریپ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

اس موقعے پر اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔

اطالوی قونصل جنرل کی شیخ الجامعہ کراچی سے ملاقات

کراچی اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو...

اٹلی قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں امید کی گھنٹی بجائی۔

اس حوالے سے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ امید کی گھنٹی سمیت دیگر گورنر اینیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں بیٹیوں کے آئی پیڈ ضبط کرنیوالی استاد ’چوری‘ کے الزام میں گرفتار
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • پاک-ترک تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت اور اعتماد پر مبنی ہیں، مریم نواز
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں: گورنر سندھ
  • حماس نے برطانیہ میں پابندی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا