پاکستان ٹورازم ایکسپو میں بھر پور شرکت کرینگے ، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
خورشید برلاس برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل کوشیلڈ پیش کر رہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ جس میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین امجد بشیر ،فرخ شیخ ،ایگزیکٹو ممبر فرینڈز آف پاکستان،کے ہمراہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور وزیر تجارت واقتصادیات شہزاد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر بانی وسابق چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام15 فروری 2025ء کو لندن میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو لندن میں کانفرنس کر رہے ہیں ۔جس میں میڈیکل ٹورازم ، ایجوکیشن ، مذہبی ٹورازم اور رئیلراسٹیٹ کے شعبے شامل ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان میںانوسٹمنٹ کیسے لائی جا سکتی ہے ایکسپورٹ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے پاکستان کا مقام کس طرح اجاگر کیا جا رہا ہے۔ بڑی توقعات وابستہ ہیں اس کانفرنس سے پاکستان کے لوگوں کے بزنس کمیونٹی کے بہت اچھے تعلقات استوار ہونگے۔ کانفرنس سے پاکستان ٹورازم میں بہت پروموشن ملے گی اس کانفرنس سے کثیر تعداد میں پاکستان میں انوسٹمنٹ کے راستے کھلیں گے۔برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر محمد فیصل کو خورشید برلاس نے پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو میں بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی)شرکت کی دعوت دی جنہیں ڈاکٹر محمد فیصل نے قبول کیا اور یقین دہانی کروائی۔ کہ وہ اس نمائش میں بھرپور شرکت بھی کریں گے اور ہر قسم کی معاونت بھی فراہم کریں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان میں انوسٹمنٹ کے حوالے سے خورشید برلاس کی جانب سے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا آخر میں خورشید برلاس نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو شیلڈ بھی پیش کی اس موقع پرفرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین امجد بشیر ،فرخ شیخ ،ایگزیکٹو ممبر فرینڈز آف پاکستان اور وزیر تجارت واقتصادیات شہزاد شفیق بھی ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خورشید برلاس نے پاکستان ٹورازم برطانیہ میں میں پاکستان ا ف پاکستان پاکستان کے
پڑھیں:
حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کائونٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
وزارت کے مطابق اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات اور پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
ٹیکس بار انتخابات: محمد آصف رانا صدر، اسد حنیف سیکرٹری منتخب
وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اسی جذبے کے تحت پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا
مزید :