ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارت کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارت کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے. وزارت خارجہ کے اعلی سفارتی ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے باضابطہ طور پاکستان کی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا بھی گیا یا نہیں.
(جاری ہے)
بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی دعوت پر وزیر خارجہ جے شنکر حلف برداری کی تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے تھے. ان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے. شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں بطور ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری کی تقریب کریں گے
پڑھیں:
ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے
تہران(نیوز ڈیسک) ایٹمی پروگرام تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔
دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مذاکرات کا آغاز کریں گے، عباسی عراقچی ایران اور اسٹیو و ٹکوف امریکی وفد کی قیادت کریں گے، عمانی وزیر خارجہ پیغام رسانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، مذاکرات سے ایران کی ترجیحات واضح ہوں گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حقیقی اورمنصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں۔
Post Views: 4