وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا اور کہا آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد پر تھا، نواز شریف کے دور میں معیشت بہتر تھی اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی، نوازشریف کے بعد 4 سال کے دور میں تباہی پھیر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہورہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 18ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلاب زر بڑھ گئیں، فارن ریزرو بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی ہے، شرح سود کر بھی کم کیا جا رہا ہے، بجلی کی قیمت 11روپے کی کمی کا اعلان کل ہوا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب اس کا پھل عام آدمی کو ملتا ہے، کسی بھی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کےبغیرترقی نہیں کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج پنجاب کے تاجروں کیلئے پیکج لیکر آئی ہوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے، ہم آج چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ لے کر آئے ہیں، جس کے تحت 3کروڑروپے تک کاقرضہ بلا سود ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی این او سی، لائسنس، نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں، آپ کاروبارکرنے کا فیصلہ کریں پنجاب بینک کو اپلائی کریں، ہم نے آپ کیلئے بزنس پلان بھی بنا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا ک قرضہ ملنے کے بعد بھی کوئی مشکل آتی ہے تو بھی مدد کرینگے، آپ آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں، آپ کو نقشہ پاس کرانا ہے تو وہ ہوتا رہے گا۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے مفت زمین دیں گے، زمین کا ٹکڑا لیں کاروبار شروع کریں ساتھ لائسنس بھی ہوتا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جن بچوں کے پاس نوکری نہیں یہ اسکیم ان کے لئے بہت اہم ہے، جن لوگوں کا کاروبار ہے مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی قرضہ بھی لے سکتے ہیں، بزنس اسٹارٹ اپس کے لئےبھی یہ اسکیم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز

پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔مریم نواز کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، وزیراعلی پنجاب نے ملی نغمہ، نعت اور تلاوت کرنے والے طلبہ کو شاباش دی جبکہ انہوں نے کلام اقبال پیش کرنیوالے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کی طالبات علینہ اور نایاب فاطمہ کے تعلیمی داستان سنانے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، علینہ سعید نے وزیراعلی مریم نوازکو طلبہ کا محسن قرار دیا جبکہ نایاب فاطمہ نے کینسرکی مریضہ اپنی والدہ کے بارے بتایا۔وزیر اعلی نے بچی کو گلے لگایا پیار کیا اور والدہ کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا، کمسن بچے نے اسٹیج پر وزیراعلی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنائی۔وزیراعلی مریم نواز نے سیکیورٹی کو روک کر طالبات کو پاس بلالیا ۔ فردا فردا خود جاکر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔

فائن آرٹس کے طلبا نے وزیرِاعلی مریم نواز کو پورٹریٹ پیش کیا۔ طالبات نیوزیراعلی مریم نواز کوصنف آہن قرار دیتے ہوئے تصویر پیش کی۔ گوجرانولہ ڈویژن کے 1947 طلبہ کو 8 کروڑ 98 لاکھ کے سکالرز شپ ملیں گے ۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے 1276 طلبہ کو 5کروڑ 85 لاکھ کے سکالرشپ ملیں گے۔ کالجز 481 طلبہ کو ایک کروڑ 32 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے ۔ معیاری نجی اداروں کے112 طلبہ اور میڈیکل کالج کے78 طلبہ کو سکالرشپ ملیں گے۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، طلبہ کو میرٹ پر اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کے لیے بھی جلد شروع کیا جائے گا، وزیراعلی ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی بہتری میں تعلیم کا معیار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہونہار طلبہ نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، آپ جیسے ہونہار طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں، میری پہلی ترجیح نوجوان ہیں، نوجوانوں کے لیے راستے نکالنا میری ذمہ داری ہے، میں ذمہ داری نبھاں گی، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کریں گے، جلد طلبہ کو مفت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی دوں گی، پہلی بار طلبہ کو محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے میرٹ کی قدر کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جو نوجوانوں کے ٹھیکیدار بنے ہوئے تھے انہوں نے کیا کام کئے؟ کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا
  • سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیموں کا اجراء، مریم نواز
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز کاطالبعلموں کے لیے بڑا اعلان
  • ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان