راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس افسران بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جبکہ اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوںکی عیادت  کیلئے گئے۔ انہوں نے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی، دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی قوت سے شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دوہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، وطن کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی ہم جوابی کارروائی کریں گے اور دفاع وطن کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، یہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ یہ ہماری قوم اور مسلح افواج کی ثابت قدمی سے ضرور شکست کھائیں گے۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف عزم اور حوصلہ سے مقابلہ کرنے پر آرمی، فرنٹیئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور کوششوں کو بھی سراہا، انہوں نے بلوچستان کے عوام کی سکیورٹی اور فلاح و بہبود کیلئے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ صوبائی حکومت کی امن کے فروغ، استحکام اورخطے کی ترقی کیلئے کوششوں کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

بلوچستان کے امن و امان کے قیام میں ایف سی کی خدمات مثالی ہیں، کور کمانڈر

لورالائی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راحت نسیم نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ اپنے شہداء کی قربانی پر فخر کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جبکہ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، قبائلی عمائدین اور سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 2280 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جو انہوں نے دفاع وطن کے لئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے بھی اس معیار کو جاری رکھنے کی توقع رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریکروٹس بلوچستان میں قیام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط طاقت سے شکست ہوگی, جنرل عاصم منیر
  • آرمی چیف کا بلوچستان کا دورہ ، نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں، ان کو شکست ضرور ملے گی: جنرل عاصم منیر
  • دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں ضرور شکست ہوگی: آرمی چیف
  • نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑےگا، آرمی چیف
  • غیرملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، آرمی چیف
  • نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں قوم کے تعاون سے شکست ضرور ملے گی، آرمی چیف
  • نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑےگا، آرمی چیف
  • قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل ، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے امن و امان کے قیام میں ایف سی کی خدمات مثالی ہیں، کور کمانڈر