محسن نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے،ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن رضا نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔
امریکا کی جانب سے پاکستان سے صرف سید محسن رضا نقوی امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد، محسن نقوی نے کہا بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔
تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔
سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا