City 42:
2025-01-20@09:09:36 GMT

حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک:  رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج اداکریں گےاور حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

 ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔

پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔

انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ

اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔

مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں. وزیرِاعظم
  • حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم
  • پاکستانی حجاج کرام کو قربانی کیلئے کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اعداد و شمار جاری
  • پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے ؟
  • رواں برس حجاج قربانی کی مد میں کتنا خرچ کریں گے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
  • نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش پیکج لینے والے خبردار، حج کلیئرنس سے مشروط
  • سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ
  • رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر