ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کراچی کنگز نے کتنے میں خریدا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کراچی کنگز نے کتنے میں خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب شامل ہیں۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کو منتخب کرلیا، آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے، ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل کھیلنے کے کم از کم تین لاکھ ڈالرز ملیں گے۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل میچل کو پک کر لیا، اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، اس کے علاوہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کیٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا
پشاور زلمی نے پلاٹینم میں ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا، ملتان سلطانز نیپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے پی ایس ایل
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کرد یا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مطالباتی ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہیں۔
این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بین الاقوامی نمائندوں کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چمبر میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے دستخط کرائے گئے، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی مطالباتی ڈرافٹ پر دستخط کئے۔