کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ 53ویں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ 23 جنوری کو ڈیووس میں منعقدہ ’’پاکستان پویلین، بلوچستان بریک فاسٹ‘‘ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے یہ تقریب پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام ‘‘ڈیووس 2025’’ کے دوران منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تقریب کے میزبان چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ، زرار سہگل ہوں گے، جبکہ کلیدی مقررین میں ایڈم وائن اسٹائن، ریسرچ فیلو کوئنسی انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر ہما بقائی، اور سابق وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شامل ہیں تقریب کے مقررین بلوچستان کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، اور خطے کے روشن مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے خطاب میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی پیک کے تحت ہونے والی پیش رفت، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع کو اجاگر کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی

پڑھیں:

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کامیابیوں کا اعتراف

 

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا. سال2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا عکاس ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے 18 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو فعال کیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ٹیکس چھوٹ، فارن ایکسچینج اکاؤنٹس سہولت فراہم کرتے ہیں. اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکالوجی زونز ڈیوٹی فری درآمدات کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں۔حالیہ برسوں میں کمی کے باوجود  2022 میں اسٹارٹ اپس نے 355 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جبکہ اسٹارٹ اپس سرمایہ کاری میں جس میں فِن ٹیک، ایڈ ٹیک، اور ایگری ٹیک نمایاں شعبے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کی موبائل براڈ بینڈ رسائی 58.4 فیصد تک بڑھ گئی. پاکستان کے 142 ملین سے زیادہ موبائل براڈ بینڈ صارفین ڈیجیٹل شمولیت میں اہم پیشرفت ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی بھی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان اقتصادی ترقی، برآمدات، اور ڈیجیٹل گورننس پر توجہ مرکوزکرتا ہے۔و رلڈ اکنامک فورم کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایک جامع ڈیجیٹل تبدیلی کا منصوبہ ہے،جبکہ  ایس ٹی ذی اے اور آسان کاروبار ایکٹ کے نفاذ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ہنر مند ورک فورس کی تیاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ اسپیکٹرم مینجمنٹ میں اصلاحات سے کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ایمازون اور گوگل جیسی بڑی کمپنیوں کا مقامی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کے ڈیجیٹل نظام پر اعتماد ہے. اس کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم نے مستحکم ٹیکس پالیسی ورچوئل ایس ٹی ذیزکے نفاذ اس کے علاوہ اسپیکٹرم نیلامی میں تیزی، انٹیلیکچوئل پراپرٹی قوانین کو مضبوط کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کم خدمات یافتہ علاقوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • و زیر خزانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس چلے گئے 
  •  محسن نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے،ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
  • ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی‘چار روزہ تقریبات کل اختتام پذیرہوجائیں گی
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئےڈیووس روانہ
  • حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے
  • سویٹ ہوم کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں‘سرفرازبگٹی
  • ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کامیابیوں کا اعتراف
  • پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے