16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے. جس کی  اختتامی تقریب  میں میزبان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی.

ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے  شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے. جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں،  جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلیٰ نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہے. 7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی. بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھرے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی. ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں بھی مقابلے میں پیش کیے گئے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا. پھولوں کی نمائش میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔باغ جناح میں بچوں کی دلچسپی کے لئے چلڈرن فیسٹیول بھی منایا گیا. جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی بہار رہی، وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، سینکڑوں شائقین نے دیکھی، مین بلیوارڈ تا باغ جناح فیملی سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مینار پاکستان میں رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے. لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے سر بکھیر کر حاضرین کو محسور کر دیا۔لاہور ایکسپو سنیٹر میں انڈسٹریز سے متعلق پنجاب انڈسٹری اینڈ آرٹی سان بھی لگائی گئی. ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں فلیم،ٹینٹ پیگنگ کا منفرد مظاہرہ بھی ہوگا. ڈرون شو اور آتش بازی رنگا رنگ مظاہرہ پیش کیے جائیں گے۔اختتامی تقریب سینکڑوں ڈھولچی پہلی مرتبہ اپنے فن کا منفرد مظاہر ہ کریں گے. فن پہلوانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رستم پنجاب شو بھی پیش کیا جائیگا.معروف کوریو گرافر پنجاب کے روایتی کھیل پیش کریں گے. راحت فتح علی خان، عارف لوہار اور دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے. اختتامی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حکومت کے پہلے سال کے مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ میرے نزدیک یہ اچھی روایت ہے ہر حکومت کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے تا کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ انھوں نے بیانیہ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔

کارکردگی رپورٹ کو مریم نواز کی حکومت کے پہلے 365دن کا عنوان دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس رپورٹ میں نوے ایسے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جو ایک سال میں مریم نواز نے شروع کیے ہیں۔ جن پر کام شروع ہو چکا ہے اور جو تکمیل کے قریب ہیں۔

میں نے اس کارکردگی رپورٹ کا عمومی جائزہ لیا ہے لیکن میرے نزدیک یہ سب منصوبے اپنی جگہ لیکن پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف جو کامیاب آپریشن کیا گیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہو کہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں حکومتی جماعت کے ارکان کے گھر اور دیگر پراپرٹیز بھی مسمار کی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے تجاوزات کا یہ آپریشن اس قدر کامیاب نظر آرہا ہے۔

اسی طرح وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد جب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے تو چند دوستوں نے اسے ایک ناممکن کام بتایا۔ لیکن آج پنجاب میں صفائی کی مریم نواز کے سیاسی دشمن بھی تعریف کر رہے ہیں۔

پنجاب کی صفائی کا جب دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جاتا ہے تو پنجاب کی صفائی بہت بہتر نظر آتی ہے۔بہر حال مریم نواز کی کارکردگی رپورٹ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک پر وقار تقریب میں یہ کارکردگی رپورٹ صحافیوں کو دی۔ اس موقع پر انھوں نے اس رپورٹ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

کیسنر کا علاج ایک مہنگا علاج ہے۔ مجھے یاد ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔ مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کینسر اور امراض قلب کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے۔ ورنہ اسپتال میں مفت دوائی کے لیے لائن میں لگنا پڑتا تھا۔

اب ادویات گھر پہنچ رہی ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے ایک لمبی لسٹ تھی۔ بچوں کو آپریشن اور ہارٹ سرجری کے لیے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت ایک سال میں 1800بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری ہو چکی ہیں اور ویٹنگ لسٹ بھی کافی حد تک ختم ہو گئی ہے۔

اسی طرح دور دراز دیہات جہاں صحت کی سہولیات میسر نہیں وہاں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کلینکس آن ویلز اینڈ فیلڈ اسپتال کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ایک سال میں کلینکس آن ویلز اینڈ فیلڈ اسپتالوں میں 68لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ اور مفت ادویات کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے اب تک ساڑھے نو لاکھ مریض مستفید ہوئے ہیں۔جب کہ عوام کو 60ہزار ایکسرے اور 35ہزار لیب ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ان فیلڈ اسپتالوں میں الٹر ا ساؤنڈ ، فرسٹ ایڈ، اور ماں و بچے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈائیلسز کا پروگرام بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام سب سے پہلے میاں نواز شریف نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں شروع کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کا خصو صی پروگرام برائے ٹرانسپلانٹ بھی شروع کیا گیا ہے۔ جہاں مریضوں کو لیور ٹرانسپلانٹ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے کیونکہ بہت سے اسپتالوں کی عمارتیں بہت بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 2800سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی شروع کی گئی ہے۔ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال پر بھی کام شروع ہے اور یہ اسی سال مکمل بھی ہو جائے گا۔ لاہور اور سرگودھا میں نئے کارڈیالوجی اسپتال بھی بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج اختتامی تقریب، مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے
  • ن لیگ کا پنجاب میں جلسے کرنے کا مقصد کیا ہے؟
  • عام آدمی کیلئے 5 اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہونگے: مریم نواز
  • خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تقریب "انا علی العہد" میں خصوصی شرکت
  • پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کوپاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات
  • ’’شاندار پنجاب’’ میگا ٹور منصوبے کا آغاز: پوری دنیا کو مہمان بنائیں گے: مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی