2025-04-15@12:37:34 GMT
تلاش کی گنتی: 914
«مدافعتی نظام»:
بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے مشہور فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرنے سے انکار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکار رندیپ ہودا نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2006 کی سپر ہٹ فلم رنگ دے بسنتی میں بھگت سنگھ کا کردار آفر ہوا تھا، جو بعد میں اداکار سدھارتھ نے نبھایا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں اس کردار کی پیشکش فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے کی تھی، تاہم رندیپ نے اس وقت فلمساز رام گوپال ورما کی فلم کے لیے اس کردار کو ٹھکرا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com...
—فائل فوٹو مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق حادثے میں ہلاک 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں ایک گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔ ماریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، 25 افراد ہلاک کشتی کے 195 سے زیادہ مسافر لاپتا ہیں جبکہ 120 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔
لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیا۔ حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت...
ویب ڈیسک:لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا، حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کرکے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے، ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ حکومت کا...
اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ نعشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا۔ حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر...
کراچی: لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا...
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
ملک بھر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز طورخم سرحد کے راستے 2 ہزار 4 سو18 غیر قانونی مقیم افغان شہری بے دخل کئے جا چکے ہیں۔ 13 اپریل کو 13,000 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا،مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 948,870 تک پہنچ چکی ہے،حکومتِ نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیں ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گذشتہ روز 2 ہزار 418 افراد پر مشتمل 452 غیر قانونی مقیم افغان خاندان لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، جنھیں قانونی کاروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے ڈی پورٹ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ زرعی نمو کم رہنے کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، زرعی شعبہ کی نمو...
لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے، گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے، متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب،...
مردان: تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ افغان اخبار ”اطلاعات روز“ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ نماز کے وقت مسجد کے باہر ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال افغانستان کی حکمران طالبان حکومت نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اخبار کے مطابق اس مسجد کو 2022 میں بھی ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق و...
پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق اب تک صوبے بھر سے 9809 غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔انخلا کی اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیاجبکہ 548 افراد تاحال ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں 5 اور صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کئے گئے جہاں غیر قانونی مقیم افراد کو عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ ان مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے بھی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہم میں تیزی آ گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اب تک 9809 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ فی الحال 548 افراد ان مراکز میں موجود ہیں۔ لاہور میں 5 ہولڈنگ پوائنٹس جبکہ پورے پنجاب میں کل 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے...
کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر گرین بیلٹ توڑ کر مخالف سمت میں بیٹھے دو راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی شب گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی۔ گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو گھیر کر آگ لگا دی۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ...

اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل امریکا کی آشیرباد سے نسل کشی کررہا ہے اور اسلامی ممالک خاموش ہیں، اگر اسلامی ممالک ملکر پیش قدمی کا اعلان کریں تو پھر غزہ جنگ رک سکتی ہے۔ کراچی میں فلسطین سے متعلق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کہ جیتا جاگتا شہر ہے، اہل غزہ جس تکلیف مصیبت میں ہیں بیان سے باہر ہے، 60 سے 70 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں بلکہ غزہ میں طاقت اور دہشت گردی کا راج ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر...
اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔ بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ 23 افراد کی 6 دن تک اجتماعی زیادتی کی ہولناک واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان میں سے 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کےلیے تلاش جاری ہے۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق وارانسی کے علاقے لال پور کی رہائشی 19 سالہ لڑکی 29 مارچ کو ایک دوست سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے 4 اپریل کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اسی دن لڑکی کو پنڈے پور چوراہے پر بدترین حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کسی طرح قریبی دوست کے گھر پہنچی...
ویب ڈیسک:سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا...
نیو دہلی: منی پور کی وادی امپھال میں مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث عسکریت پسندوں کا راج قائم ہو چکا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں مکمل ناکامی کے بعد صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری سرپرستی میں کوکی قبائل کی جائیدادیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں جبکہ صدارتی راج کے نفاذ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ان کی خلاف ورزی جاری ہے۔ علاقے میں گھروں پر حملے، لوٹ مار اور زبردستی قبضے معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانا ناممکن ہو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عسکریت پسند گروہوں نے کوکی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کوی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ پریس کانفرنس...
کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
اسٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیج اداکارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اسٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کیلئے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون اسپتال منتقل کیا ہے۔ اسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے...
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں گویائی اور سماعت سے محروم 13سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔ بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتاربھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی”اپیل“کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی ٹیرف عائدکرنے سے پہلے15لاکھ آئی فون ڈیوائسزبھارت سے امریکا منتقل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے بھارت میں تیار ہونے والے ایپل سمارٹ فون امریکا منتقل کرنے کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا اور600 ٹن وزنی تقریبا15لاکھ سمارٹ فون ڈیوائسزکو ٹیرف کے نفاذسے پہلے امریکا منتقل کیا گیا.(جاری ہے) تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں آئی فون کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ کمپنی اپنے فونز کے لیے چین میں تیار کردہ پرزوں پر انحصار کرتی ہے ایپل کا مرکزی مینوفیکچرنگ مرکز...
وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی علاقے نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3...

نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق طالبان حکام کے حکم پر قتل کے تین مجرموں کو جمعے کے روز سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں عوامی طور پر سزائے موت پانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو افراد کو بادغیس صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو میں سرعام موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے دونوں مجرموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کیا کہا گیا؟...
بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے...
پاکستان نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط کے حصول کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت رواں ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز جاری کرے گی ان بانڈز کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈنگ حاصل کرنا ہے یہ اقدام پہلی بار آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے اور ان بانڈز کی میچورٹی مدت تقریباً تین سال رکھی گئی ہے بانڈز کے اجرا سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی آئی ایم ایف نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام کے تحت پاکستان پر یہ شرط عائد کی ہے کہ ملک کو مقامی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔ ایاز...
لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔...

کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جاؤں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہو گا: جسٹس افغان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں اگر ممنوعہ جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا۔ کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں اس لیے کیسز جاتے ہیں؟ عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ڈیفنس آف پاکستان اور ڈیفنس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ممنوعہ جگہ پر داخل ہونا بھی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میرے پاس اجازت نامہ نہیں ہے اور میں زبردستی...
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ نیویارک: دریا میں ہیلی کاپٹر گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام...
بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم...
افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرنیڈ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔
راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کی بات نہیں کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کے اشتعام انگیز ویڈیو بیانات، سوشل میڈیا مہم آئندہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ منفی باتیں کرنے والے سوشل میڈیا پر کمائی کیلئے پارٹی کا استعمال کر رہے ہیں قیادت اس کی حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید خود بھاگا ہوا...
یہ کتاب پاک – چین دوستی کی عکاس ہے ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو اسلام آباد : ممتاز براڈ کاسٹر اور ماہرِ امورِ چین شاہد افراز خان کی تصنیف ” چین آج اور کل ” کی تقریب رونمائی ادارہ فروغِ قومی زبان میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزراء ، پاکستان کے سابق سفراء ، محققین ، ماہرین تعلیم ، تھینک ٹینکس اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔ جمعرات کے روز اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بتایا گیا کہ اس کتاب میں عوامی جمہوریہ چین کا اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جس میں ایک زندہ و پائندہ قوم کے تمام خدو خال بخوبی نظر آتے ہیں، یہ...

کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان
کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟۔ سپریم کورٹ کے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل...
مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں تحریک انصاف کو آئی ایم ایف معاہدوں کے طعنے دیتی رہی ہیں انہوں نے خود پچھلے تین برسوں میں چار معاہدے کیے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار معیشت کو بارودی سرنگوں سے تباہ کرنے کے طعنے دیے گئے جبکہ آٹھ فروری کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بار بار کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے...
تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے...
—فائل فوٹو موٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی۔حادثے میں بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ تمام مسافروں کو بس سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بس ڈی جی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ پنسیرہ کے قریب آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی۔ کراچی، دو مسافر بسوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحقکراچی میں لانڈھی بچہ جیل کے سامنے دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیو جاں بحق ہو گیا۔موٹر...
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ حکومتِ پاکستان واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ 9 اپریل کو 7762 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ جبکہ 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 921,063 تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 4 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کا تعاقب کیا اور اسے منگھوپیر روڈ پر پکڑ لیا۔ عوام نے ڈرائیور پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے کراچی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اپریل 2025ء) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری عسکری کارروائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر پابندیوں کے نتیجے میں تکالیف بڑھتی جا رہی ہیں جہاں خوف کا شکار لوگوں کو روزانہ بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ علاقے میں ادویات اور ضروری طبی سازوسامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ مریضوں اور زخمیوں کے لیے خون اور زچہ بچہ کی صحت کے لیے درکار طبی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور مائیں انتہائی مشکل حالات میں بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔ Tweet URL بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے پروگرام (مائن ایکشن سروس) کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشااللہ جلد ممکن ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکانے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad earlier today. pic.twitter.com/LeXIZ2wKCB — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 9, 2025 یہ بھی پڑھیں صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم...
ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہدایت دی کہ افغان مہاجرین کے انخلا میں تیزی لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں پولیس، ایف سی، نادرا، مردم شماری، این ایچ سی آر کے افسران اور تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے لئے تمام تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اور کمی و بیشی کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی...
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا جاری ہے۔ 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 913,301 تک پہنچ چکی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیےافغان مہاجرین کی...
افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پاکستان کی جانب سے 31 مارچ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سے ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور وطن واپسی کی تازہ مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہزاروں پناہ گزینوں کو پکڑ کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے کہا تھا کہ وہ مارچ کے اختتام تک اپنے ملک واپس چلے جائیں، ورنہ بصورت دیگر مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پناہ گزینوں نے سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ...
امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر ایک اور وار اضافی محصولات کے پر 104 فیصد محصول نافذ العمل کا حکم جاری کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...
یاسر عرفات : نارووال میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق نارووال تیز رفتار مسافر بس ایدیاں روڈ پر الٹ گئی، 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی تیز رفتار مسافر بس ظفروال روڈ پر الٹ گئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، تیز رفتار مسافر بیس ریس لگائی ہوئی شکرگرھ سے لاہور جاتی ہے جو سینکروں مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں شہریوں اور مسافروں نے فل فور اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔ ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے...
پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، گزشتہ روز طورخم کے راستے 2 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 3 ہزار 42 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 5 ہزار 568 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا جاچکا ہے، یکم اپریل کے بعد سے اب تک افغانستان واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔(جاری ہے) افغانستان بھیجے جانے والے تارکین وطن میں افغان سٹیزن کارڈ، پروف آف ریذیڈنس کے حامل تارکین وطن اور غیر قانونی تارکین وطن شامل ہیں،...
پختون قوم پرست پارٹیوں اور گروپس نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے بیدخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان کے نام پر کھربوں ڈالر کمائے اور اب انہیں نکال رہی ہے لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن بند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک بدر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران ان کو انسانی حقوق کی خلافت ورزی کا سامنا ہے۔ پریس کانفرنس...
مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام...
90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔ عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا...
سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔ ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔ متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا...
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
ڈی جی سعید صالح جمانی کے عرفان بیگ سے ویگو گاڑی لینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے عرفان بیگ کے خلاف کارروائی ماتحت عملے کے ذریعے سست روی کا شکار کر دی جاتی ہے، ذرائع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں افسران کی نورا کشتی کے درمیان ڈی جی سعید صالح جمانی کی رٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایم ڈی اے میں موجود ایک گروپ پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ کی مکمل حمایت میں مصروف ہیں جس نے جعلسازی سے ایم ڈی اے میں اپنے پنجے اس طرح گاڑے ہوئے ہیں کہ وہ ڈی جی کے تمام منصوبوں کو اپنے اثر سے چوپٹ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل...
اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور افسران کو پٹہ ڈالنے میں ناکام بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کی سرپرستی جاری، اعلیٰ عدلیہ کے احکامات سے نظرانداز ناظم آباد نمبر 2پلاٹ B18 کی مخدوش عمارت پر ناجائز چھٹی منزل کی تعمیر جاری ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو ناجائز تعمیرات کی روک تھام اور افسران کو پٹہ ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کی غیر قانونی امور کی سرپرستی سے متعلق عوامی و سماجی شخصیات کی شکایات اور صحافیوں کی نشاندہی کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بناکر صوبے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود گروپوں کی سرپرستی مختلف شخصیات کررہی ہیں جس سے دھڑے بندی کو فروغ مل رہاہے، پارٹی میں علیمہ...
افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا...
ویب ڈیسک : جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور رکشہ میں ہونے والے تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ۔ جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی، اسی دوران رکشے سے ٹکر ہوئی، حادثے کی وجہ سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔ قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ Post Views: 1
سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی ، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر موجود ہیں۔حکام کے مطابق تربیلا جھیل میں پھنسنے والی کشتی مسافروں کو تورغر سے لے کر ہری پور آرہی تھی۔ مسافروں کے مطابق کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔
سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے...
بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی۔ کشتی میں 80 کے قریب مسافر موجود ہیں، کشتی کو پھنسے تین گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانون کے ضیاع کا اندیشہ ...
پشاور میں ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی، کارروائی کے احکامات ابھی نہیں ملے، ضلعی انتظامیہ پولیس نے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی، 90 ٹیمیں تشکیل افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی ہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ایک لاکھ سیز یادہ افراد کی نشاندہی بھی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2025ء) گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کا صنعتی شعبہ مسلسل بحران کی زد میں، رواں مالی سال کے پہلے 6 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید 1 عشاریہ 8 فیصد کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 سالوں سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی ہے۔ جبکہ سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے بتایا کہ ایک طرف حکومت معاشی بہتری کے دعوے کر رہی ہے، لیکن دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے...
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔اس رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے۔ عوامی فلاح کا یہ مشن اور پاکستان کی ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔ امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلی وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا، سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین...
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔ رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔ دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔ دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔ تعلقات اور دوستی...
راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے...
بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے) چین کی خوراک اور زرعی پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...
مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبرویزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بھارتی فورسز کو بے لگام اختیارات حاصل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام ”انٹرنیشنل وومن کانفرنس“ کے مقررین نے کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی پریس کلب برسلز میں منعقدہ کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین پر ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کیا گیا۔کانفرنس کے مقررین میں چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید، یورپی خاتون ایلا فاروقی، کشمیری خاتون...
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ لیویز حکام نے ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کو قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے پشاور جانے والی کوسٹر مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، افسوس ناک حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر کوسٹر رفتار پر قابو نہ...
راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔