ہری پور: تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی۔ کشتی میں 80 کے قریب مسافر موجود ہیں، کشتی کو پھنسے تین گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانون کے ضیاع کا اندیشہ |
|
ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی
لاہور میں برکی روڈ پر مسافر کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 14 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو1122 نے بتا یا کہ ٹریفک حادثہ میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لاہور ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی جب کہ متعلقہ حکام اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔