لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہم میں تیزی آ گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اب تک 9809 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ فی الحال 548 افراد ان مراکز میں موجود ہیں۔

لاہور میں 5 ہولڈنگ پوائنٹس جبکہ پورے پنجاب میں کل 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے کر رہے ہیں تاکہ شفافیت اور نظم و ضبط یقینی بنایا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ملک بدری کے عمل میں بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی شخص کے ساتھ نامناسب سلوک نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاکہ انخلا کا عمل پرامن اور مؤثر انداز میں مکمل ہو۔

اب تک مجموعی طور پر 9,48,870 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے

دوسری جانب وفاقی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ صرف 13 اپریل کو 13,000 سے زائد افغان شہری باوقار انداز میں وطن واپس روانہ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ 48 ہزار 870 غیر قانونی افغان افراد پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق، واپسی کے اس عمل کے دوران متاثرہ افراد کو خوراک، صحت، اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔

بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی

پنجاب میں 17 ہزار سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اورگجرانوالہ غیرقانونی طورپر مقیم افغان بچوں کی آماجگاہ ہیں۔ پنجاب میں17ہزار سے زائد افغان بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  

ذرائع کے مطابق 12 ہزار 799 افغان بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 4 ہزار 651 افغان بچوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ راولپنڈی میں 10 ہزار افغان بچے موجود ہیں جبکہ شہر میں موجود 7 ہزار 438 افغان بچوں کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے افغان مہاجرین کا انخلا جاری

پولیس کا کہنا ہےکہ گجرانوالہ  میں مقیم 2 ہزار 270  افغان بچوں کی شناخت کے لیے کوشش جاری ہے۔  لاہورمیں روپوش 1002 افغان بچوں کا بھی سراغ نہیں مل سکا۔ پنجاب کےمختلف شہروں میں شناخت بدل کررہنے والےافغان بچوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عراق : ریت کا طوفان , ہزاروں افراد اسپتال میں داخل، ائیرپورٹس بند
  • پنجاب بھر سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے: آئی جی پنجاب
  • غیر قانونی افغان باشندوں، کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری
  • پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
  • پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کاانخلا، پنجاب میں مہم تیزی سے جاری
  • غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری
  • پاکستان سے 9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ
  • پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل