رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔
رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔
دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔
دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔
تعلقات اور دوستی کی خبروں پر کبھی دونوں نے کھل کر بات نہیں کی اور نومبر 2024 میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔
لیکن اب رمشا خان نے احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔
رمشا خان نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اسی دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارہ کسی ساتھی اداکارہ کی اچھی دوست نہیں ہوسکتی۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے دو بہترین دوست ہیں اور وہ جب بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہیں، ان ہی سے رابطہ کرتی ہیں۔
ان کے مطابق وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔
رمشا خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے بہترین دوستوں میں یمنیٰ زیدی اور احد رضا میر شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو دونوں کو فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر سے دوستی کے اعتراف کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
مزیدپڑھیں:فضا علی کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: احد رضا میر سے دوستی بہترین دوست انہوں نے
پڑھیں:
وقتاً فوقتاً روزہ رکھتے رہنا وزن میں کمی کی بہترین حکمت عملی
ایک نئے کلینیکل ٹرائل سے پتہ چلتا ہے کہ ہر دوسرے دن روزہ رکھنے سے کیلوریز کم کرنے کے مقابلے میں زیادہ جلدی وزن کم ہوتا ہے۔
محققین نے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں رپورٹ کیا جن لوگوں نے وقفے وقفے سے روزہ رکھا وہ ایک سال کے اندر اپنے جسمانی وزن کا 8 فیصد کم ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں ان لوگوں میں 5 فیصد کمی ہوئی جنہوں نے اپنی روزانہ کیلوریز میں تقریباً ایک تہائی کمی کی۔
وقفے وقفے سے روزہ رکھنے والے لوگ ہفتے میں تین دن اپنی کیلوریز کی مقدار کو 80 فیصد تک محدود کرتے ہیں جو کہ وزم کم کرنے کی کوشش کے اچھے نتائج لاتا ہے
۔یونیورسٹی آف ٹینیسی ناکس وِل میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈینیئل اوسٹینڈوف کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے رپورٹ کیا کہ روزانہ کیلوری کی طویل مدتی پابندی بہت سے لوگوں کے لیے چیلنج ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ روزہ ایک متبادل وزن میں کمی کی بہترین حکمت عملی ہے جو 12 مہینوں میں کیلوری کی پابندی کے مقابلے میں زیادہ بہتر نتائج لاسکتی ہے۔