کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئیں۔کاروبار فنانس اورکاروبار یکارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجرا ء کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کاروبار فنانس کیلئے مریم نواز شریف نے آسان کاروبار
پڑھیں:
انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
انطالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ "جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔" وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔