2025-03-31@22:18:46 GMT
تلاش کی گنتی: 490
«ماہر غذائیت»:
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ...
وزیراعظم کا میانمار کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو مین کہنا تھا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تقریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لئے روانہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیراعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو...
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت اور اپوزیشن رہنماوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں میں عید کا تہوار منایا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں عید اپنے قریبی خاندان کے افراد کے ساتھ منائی جن میں بھائی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نواسی مریم نواز بھی شامل ہیں۔ صدر آصف زرداری اتوار کو اپنے آبائی ضلع میں عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے جب کہ ان کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی عید منانے کیلئے ملتان پہنچ گئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں ہیں۔ اسی...
صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عیدالفطر کہاں کہاں ادا کی؟ ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس مناسبت میں ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی، آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی عید نماز ادا کی، نماز کے بعد فرداً فرداً سب سے عید ملی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،...
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز عید پڑھی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ایم پی اے فریال تالپور بھی نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان اور سابق چیئرمین...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹان لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امرا میں نماز عید پڑھیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر...
مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دے دیا گیا، خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاس شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔ دہشت گردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی مند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر...
تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
ممبر ضلعی امن کمیٹی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے اور فلسطین پر جاری جارحیت کو بند کرائے، ماہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے مخیر حضرات غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر امن کمیٹی حاجی طاہر...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی اور قلات میں چھ دہشتگردوں کا سر کچل دینے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مہارتین لائق تحسین ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے...
4 پاکستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے خود کفیل ہے یہ اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں کوئلہ، تانبہ، سونا، لوہا، کرومائیٹ، اور قیمتی پتھروں سمیت معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جو کان کنی کے شعبے کی ترقی اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس بے پناہ صلاحیت کے باوجود، معدنی شعبہ فی الحال ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں صرف 3.2 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جب کہ برآمدات عالمی سطح پر صرف 0.1 فیصد ہیں۔ تاہم ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی تلاش، غیر ملکی سرمایہ کاری، اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ، پاکستان کی کان کنی...
علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔
سابق وفاقی وزیرہمایوں اختر— فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ مریدکے انٹر چینج پر جلد کام شروع ہونے کی خوش خبری سنائیں گے۔ہمایوں اختر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 (فیصل آباد 3) کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کی۔ ہمایوں اختر نے این اے97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیےعام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ہمایوں اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے لیے عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، عہدے کے بغیر...
پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد...
پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
سی پی سی قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، وائٹ پیپر بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں “نئے دور میں شی زانگ کے انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت”نامی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جمعہ کے روزوائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، شی زانگ کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کو مسلسل فروغ دیا ہے اور معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ایتھن سن (Ethen Sun) کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں فنی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے اور ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کا آئی سی ٹی تربیتی پروگرام نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہواوے نے اجلاس کو...
عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔ ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع...
اسلام آباد(ممتازرپورٹ)نیب پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں وزیراعظم کے مشیروسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بعض افراد کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔ نیب نے احسن رفیق اور مامون الرشید کے خلاف کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے ریفر کر دیا ٹرانس پشاور کے سابق سی ای او فیاض احمد ،صفدر شبیر ،وقاص صالحین ،محمد عمران ، LMKR کے سی ای او عاطف رئیس بھی بری ،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (EBM) میں تفصیلی جائزے کے بعد، نیب چیئرمین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کئی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسند گروہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی سمیت دیگر سینیئرراہنماﺅں کے سروں کی قیمت کے نام پر مقرر کیے گئے لاکھوں ڈالر کے انعامات ختم کر دیے ہیں یہ فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت کے چند ہفتے بعد اور خصوصا اس واقعے کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے جب کابل میںامریکی حکام نے امریکا کے سابق ایلچی زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں طالبان حکومت سے ایک امریکی سیاح کی رہائی کے لیے ملاقات کی تھی.(جاری ہے) یاد رہے کہ سراج الدین حقانی افغانستان میں طالبان حکومت میں وزیر داخلہ بھی ہیں اس پیش رفت کو موجودہ تناظر میں ایک...
آئی جی نے سمی، رزاق علی، عبدالوہاب بلوچ، شہداد اور سلطان کی حراست کی سفارش کی پانچوں افراد کراچی میں سڑکیں بند کرنے اور دھرنے کے لیے عوام کو اکسا رہے ہیں، حکمنامہ کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنما سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا۔کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سمی دین بلوچ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے لیا اور بی وائی سی کی قیادت کی حالیہ گرفتاریوں اور کوئٹہ دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کی کوشش ناکام بنادی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے اہم رہنماؤں...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ای سی سی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے چین سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، وہ بواؤ فورم برائے ایشیا 2025ء میں شرکت کےلیے چین کے دورے پر ہیں۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی ریکوڈک منصوبے سے متعلق سمری اور اس کی لاگت میں اضافے کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے سمری میں شامل تجاویز کی منظوری دے دی اور اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ...
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی سیکریٹریز، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جن میں اہم شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے 1,275.714 ارب روپے مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ Post Views: 1
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
— فائل فوٹو کراچی میں فوارہ چوک کے قریب احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق 35 سے 40 مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد گرفتار کیے گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مظاہرہ، لاٹھی چارج، سمی بلوچ سمیت کئی عورتیں اور مرد گرفتارکراچیبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اور... مقدمے کے متن کے مطابق گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ...
اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے رہنماوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکہ ایک طرف دنیا کو امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائیل کی پشتی بانی کررہا ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر غزہ پر تازہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین کی قیادت میں جماعت اسلامی کے تحت...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتخانے کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یوم پاکستان کو یکجہتی اور یکجہتی سے منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تحریک آزادی کے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان فرانس تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل رابطوں سے پاکستان کے خدشات دور کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے افغانستان کیلئےخصوصی نمائندے محمد صادق نے حالیہ دورہ کابل پر بریفنگ دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محمد صادق نے افغان حکام سے ملاقاتوں اور دو طرفہ تعاون پر ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ بیرسٹر سیفبیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نہ تو خود افغانستان کو انگیج...
دنیا کی زندگی عارضی ہے، اور اس میں مال و دولت، شہرت، اور دنیوی آرائش کی محبت انسان کو اپنے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہے۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں بار بار اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ انسان کو دنیا کی محبت میں اندھا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی اصل حقیقی دائم زندگی کی تیاری کو بنانا چاہیے۔ اخلاقیات، انسانیت، اور روحانی پاکیزگی وہ بنیادی ستون ہیں جن پر ایک مضبوط اور کامیاب معاشرہ تعمیر ہوتا ہے۔ دنیا کی محبت کا خطرہ ‘قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ترجمہ:تمہیں مال و اولاد کی کثرت نے غفلت میں ڈال دیا ہے یہاں تک...
پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور 150 دیگر افراد کے خلاف مردہ خانے سے لاشیں زبردستی لے جانے، تشدد پر اکسانے اور دیگر مبینہ جرائم کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق ہے، جہاں بی وائی سی کے ارکان نے مبینہ طور پر مردہ خانے پر دھاوا بول کر، اس ماہ کے اوائل میں ٹرین ہائی جیکروں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہونے والے 5 ’عسکریت پسندوں‘ کی لاشیں لے گئے تھے۔ 22 مارچ کو سریاب تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی...
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلع میں آپریشن کلین اپ کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، کوہاٹ، ہنگو، کرک کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے جلا دئے گئے ۔آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے. امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس...
اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز غزہ جنگ کے دوربارہ آغاز اور سکیورٹی ایجنسی چیف کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو عہدےسے ہٹانےاور مغویوں کی واپسی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے نیتن یاہو حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔واضح رہے نیتن یاہو نے چند دن قبل شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے برطرف کردیا تھا مگر بعد ازاں اسرائیل...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اہم ہے۔ مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف حصوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج میں ماہ رنگ بلوچ سمیت 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سات خواتین کو ہدہ جیل منتقل کوئٹہ میں جمعہ کی رات سے موبائل سروس معطل، ڈیٹا سروسز جمعرات سے بند ہیں۔تاحال ابھی تک موبائل سروسز معطلی کا باضابطہ کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت متعدد لوگوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جو سریاب روڈ پر دھرنا دے رہے تھے ۔ اس بارے میں کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ...
اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی کی شدید مذمت اقوام متحدہ سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی۔اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ...
اسلام آباد: پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹیں بند کر دی گئیں، لاہور میں واپڈا ہاؤس کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔ پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد کی لائٹیں بند کردی گئیں، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کر دی گئیں، ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ مینارپاکستان اور بادشاہی مسجد کی لائٹیں بند نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔ ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ...
پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال ارتھ آور توانائی اور پانی کے تحفظ کی اپیل کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج رات 8:30 سے 9:30 زمین کے نام وقف کیا جائے گا۔ آرتھ آور مناتے وہئے اسلام آباد میں متعدد اہم مقامات پر ایک گھنٹے کےلیے غیرضروری بتیاں بند کی گئی ہیں۔ ایوان صدر، وزاراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ،...
پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا۔ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں۔ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
سٹی 42 : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور کا آغاز ہو گیا، پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئیں ۔ دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے، ارتھ آور رات 8:30 سے 9:30 تک منایا جائے گا ، ارتھ آور کے تحت دنیا بھر میں تمام غیر ضروری اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں ارتھ آور کے وقت مکمل اندھیرا کیا جاتا ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے 2030 تک صاف توانائی کے استعمال کو تین گنا بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ارتھ آور آرگنائزیشن کے مطابق ارتھ آور زمین کو بچانے کے لیے ایک گھنٹے سے آگے بڑھیں، قدرت...
پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد زمین سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے۔ پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں اس وقت بند کردی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ارتھ آور پارلیمنٹ ہاؤس زمین سے محبت لائٹیں بند وی نیوز
کوئٹہ:بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی )کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے آج صبح کوئٹہ میں لاشوں کے ہمراہ دھرنے دینے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ بی وائی سی کی اپیل پر کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، چاغی، نوشکی، واشک، تربت، پنجگور سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں سڑکوں پر ٹریفک بہت کم جبکہ بیش تر دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں. سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، بروری روڈ سمیت کئی علاقوں میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر گشت کرتے اور دکانوں کو بند اور ٹریفک کو روکتے ہوئے نظر آئے۔ جمعے کو کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی...
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کا داخلی انٹیلیجنس اینجسی شین بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا حکم معطل کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا وزیر اعظم حکم اگلی سماعت تک معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ شین بیت کے سربراہ نے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار، لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور انتظامیہ نے سریاب روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے دو لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رکن سینٹرل کمیٹی بیبرک بلوچ، ڈاکٹر الیاس اور انکے رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان کے قریب احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ جس میں مبینہ طور پر دو...
اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فورسز نے آج وسطی غزہ میں ترک فلسطین فرینڈ شپ اسپتال کو تباہ کر دیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک-فلسطینی دوستی اسپتال نتساریم کوریڈور میں شارع صلاح الدین کے قریب واقع تھا۔اسرائیلی فوج ماضی میں مذکورہ اسپتال کو شمالی اور وسطی غزہ میں اپنے حملوں کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے لگتا ہے اسپتال کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا، اور کسی فضائی حملے کے ذریعے نشانہ نہیں بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 2017 میں اس اسپتال کو...
جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔پولیس نے مارچ کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ جانے سے روک دیا، اس موقع پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، کارکنوں کی جانب سے زبردست نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے بوٹ بیسن پر استقبالیہ کیمپ لگایا جہاں سے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز، مخصوص فلسطینی رومال اور فلسطینی پرچم حاصل کیے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرے۔ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے والے ریلی کے شرکا کو مائی کولاچی پر روک دیا جس...
یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے مسلسل تیسرے دن جاری رہے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج شین بیٹ (Shin Bet) کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی...
اپنے بیان میں جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران دہشتگردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کیلئے راہ ہموار کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی متعدد آپریشنز کئے گئے۔ جس سے امن کی بجائے تباہی آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال سے ملک طاقت کے استعمال اور غلط فیصلوں کی وجہ سے...
مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود منگل کی علی الصبح سے اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 183 بچوں سمیت کم از کم 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، خطے کا استحکام خطرےمیں پڑگیا، پاکستان الجزیرہ کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار طاہر الننو کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تازہ بمباری کے باوجود گروپ نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستخط شدہ معاہدے کے وقت نئے معاہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مذاکرات اب آگ کی زد میں ہوں گے، نیتن یاہو...
کراچی: برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ کو) ہوگا جس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز کی بندش کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر5سال سے لگی پابندی کا معاملے کے تناظر میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے حکام کے مطابق امید ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کے اجلاس...
روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے بجھ کر بھی جگمگاتے رہتے ہیں اور کچھ آوازیں خاموش ہو کر بھی سنائی دیتی ہیں۔ جذبات کو الفاظ دینے والے، احساسات کو آنکھوں میں سمونے والے اور مکالموں کو زندگی بخشنے والے اداکار محمد علی بھی ان میں سے ایک ہیں۔ بھارت کے شہر رام پور میں 19 اپریل 1931کو ایک آواز نے جنم لیا جس کا سحر آگے چل کر لاکھوں دلوں پر چھا گیا۔ ابتدا ریڈیو پاکستان سے کی جہاں ان کی آواز نے سننے والوں کو اسیر کر لیا۔ ایک صدا کار، جس کی گونج فلمی دنیا تک پہنچی اور یوں ایک ایسا ستارہ چمکا، جو آج بھی زوال سے نا آشنا ہے۔ چراغ جلتا رہا، لیکن اصل روشنی...
ورات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین بؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔ 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین بؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔ ورات کوہلی نے سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر...
ورات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین باؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔ 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔ ورات کوہلی نے سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی...
ہنڈراس(اوصاف نیوز)امریکی اور فرانسیسی شہریوں سے بھرا طیارہ دوران پروازوسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں واقع سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتہ۔ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے۔ فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور...
امریکہ(نیوز ڈیسک) وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے،ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے،فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔ پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس...
پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید کردیے گئے۔ ہی بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، شہدا کی تعداد 400 سے بڑھ گئی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں جارحیت کا یہ ہولناک عمل جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایک خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتا ہے جس سے ایک بار پھر پورے خطے کو عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے منگل کو غزہ کی...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا غیر معمولی اجلاس ہے۔ اس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی محمد حسین نعیمی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے لکھا کہ ”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ ان کا نصب العین ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی...

اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے‘ نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں.حماس
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) حماس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتائج کا مکمل ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو ٹھہرایا ہے تنظیم نے ان حملوں کو نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت قرار دیا اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے اس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابقحماس نے معاہدے میں شامل ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کریں...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو...
---فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے۔ ملک غلط...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک افواج کا...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے جس میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، خطے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔جی ڈی اے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کھوٹا سکہ ہے۔ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدیگرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز منصوبے کو مسترد کیا اور سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی، صدر زرداری نے بھی پارلیمنٹ...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے چار کارروائیوں میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران پشاور، کرک، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے والے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرک میں کارروائی کے دوران کمانڈر کاشف ہلاک ہوا جو فورسز پر حملوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے پشاور سمیت تین اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چوکی عباسہ خٹک پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔ اسی طرح ضلع ٹانک میں...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا پولیس نے بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پشاور، کرک، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرک میں کارروائی کے دوران کمانڈر کاشف ہلاک ہوا جو فورسز پر حملوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، اس کے علاوہ پولیس نے پشاور سمیت تین اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔ شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی پولیس کے مطابق لکی مروت میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے...
اسلام آباد: پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔ اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1...