ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک) وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے،ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے،فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔
پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس کے شہری اور دو بچے بھی شامل ہیں اور یہ پرواز لاسیبا ایئرپورٹ جا رہی تھی،حکام نے بتایا کہ مسافروں میں مشہور موسیقار اوریلیو مارٹینیز سویز بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،طیارے کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا اور ایئرلائن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
سندھ حکومت کا 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس نے متعدد حملے ناکام بنادیے، جوابی کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے چار کارروائیوں میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران پشاور، کرک، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے والے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کرک میں کارروائی کے دوران کمانڈر کاشف ہلاک ہوا جو فورسز پر حملوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے پشاور سمیت تین اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چوکی عباسہ خٹک پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔
اسی طرح ضلع ٹانک میں چوکی نصران حملے کو ناکام بنایا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بنوں ،کرک ، لکی مروت میں پولیس کیساتھ عوام بھی دہشتگردوں کے خلاف نکل کھڑے ہوئے ہیں۔