ورات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کسے قرار دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ورات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین باؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔ 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔
ورات کوہلی نے سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں جسپریت بمراہ کا پہلا آئی پی ایل وکٹ بنے تھے۔
مزید پڑھیں: ورات کوہلی نے یوراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا تھا، رابن اتھاپا کا انکشاف
اگرچہ ورات کوہلی نیٹ میں زیادہ تر جسپریت بمراہ کا سامنا نہیں کرتے، ان دونوں کا اصلی مقابلہ آئی پی ایل میں ہوتا ہے جب آر سی بی، ممبئی انڈینز کا مقابلہ کرتی ہے۔
ورات کوہلی نے کہا کہ ہم نیٹ میں یہ نہیں کر پاتے، نیٹ میں بھی ایسا لگتا ہے جیسے ہم میچ کھیل رہے ہوں۔ شدت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ ہم آئی پی ایل میں میچ کھیل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ ہر گیند ایک ذہنی آزمائش کی طرح ہوتی ہے۔
آئی پی ایل میں، ویرات کوہلی نے جسپریت بمراہ کا 16 بار سامنا کیا۔ اگرچہ آر سی بی کے بلے باز نے دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف 140 رنز بنائے اور اسٹرائیک ریٹ 147.
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی محروم، رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان کون؟
جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں حصہ نہیں لے سکے تھے، ممبئی انڈینز ابتدائی چند میچوں میں ان کی کمی محسوس کرسکتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، جسپریت بمراہ اپریل کے شروع میں 5 بار کے چیمپئنز ممبئی انڈینز میں شامل ہونے کی توقع رکھتے ہیں، بشرطیکہ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس بنگلور میں میڈیکل ٹیم سے کلیئرنس مل جائے۔
بھارتی تیز گیندباز نے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر میں تناؤ کی چوٹ کا سامنا کیا۔ انہیں ابتدائی طور پر 5 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا اس کے بعد انہیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، جسپریت بمراہ نے مارچ 2023 میں کمر کی سرجری کرائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ورات کوہلی نے بہترین باؤلر ممبئی انڈینز ویرات کوہلی
پڑھیں:
دنیا کا پہلا اے آئی اخبار شائع
اطالوی اخبار نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ ایڈیشن شائع کر دیا۔
ایک اطالوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخبار شائع کیا ہے جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
یہ تجربہ معروف قدامت پسند لبرل روزنامے ایل فوگلیو کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کس طرح ہماری زندگیوں اور کام کرنے کے انداز پر اثر ڈال رہی ہے۔
اخبار کے مدیر کلاڈیو سیراسا نے بتایا کہ یہ ایک ماہ پر محیط صحافتی تجربے کا حصہ ہے، جس کے دوران یہ دیکھا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک مکمل اخبار کس حد تک مؤثر انداز میں تیار کیا جا سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق ایل فوگلیو اے آئی نامی یہ ایڈیشن 4 صفحات پر مشتمل ہے، جو اخبار کے عام ایڈیشن کے ساتھ منسلک ہے اور یہ اسٹالز پر بی دستیاب ہوگا۔
سیراسا کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اخبار ہو گا جس میں ہر چیز اے آئی سے تیار کردہ ہو گی، تحریر، سرخیاں، اقتباسات، خلاصے، اور بعض اوقات مزاح بھی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ صحافیوں کا کردار صرف اے آئی سافٹ ویئر میں سوالات ڈالنے اور جوابات پڑھنے تک محدود ہو گا۔
اخبار کے پہلے صفحے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے، جس میں اطالوی ٹرمپ کے حامیوں کے متضاد رویے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد کینسل کلچر کی مخالفت کرتے ہیں لیکن جب ان کا پسندیدہ رہنما کسی جابر حکمران کی طرح رویہ اپناتا ہے تو یا تو اسے نظر انداز کر دیتے ہیں یا اس کی حمایت کرتے ہیں۔
ایک اور مضمون روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر مرکوز ہے، جس کا عنوان پیوٹن کی 10 غداریاں ہے، اس میں گزشتہ 20 سال کے دوران پیوٹن کے وعدوں کی خلاف ورزیوں اور معاہدوں کو توڑنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
اخبار کے دوسرے صفحے پر یورپ میں نوجوانوں کے روایتی رشتوں سے دور ہونے اور سچویشن شپ یعنی غیر رسمی تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ایک رپورٹ شامل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام مضامین میں زبان سادہ اور واضح ہے اور کوئی بڑی گرامر کی غلطی موجود نہیں، تاہم خبروں میں کسی بھی انسان کا براہِ راست حوالہ یا بیان شامل نہیں کیا گیا۔
اخبار کے آخری صفحے پر اے آئی کی جانب سے تیار کردہ قارئین کے خطوط بھی شائع کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک میں پوچھا گیا ہے کہ کیا اے آئی مستقبل میں انسانوں کو بے کار بنا دے گی؟ اس پر اے آئی نے جواب دیا کہ مصنوعی ذہانت ایک بڑی جدت ضرور ہے، لیکن یہ ابھی تک چینی کے بغیر کافی آرڈر کرنا نہیں سیکھ سکی۔
مدیر کلاڈیو سیراسا نے کہا ہے کہ ایل فوگلیو اے آئی ایک حقیقی اخبار کی طرح ہے اور یہ تجربہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے روزانہ کے اخبار کی تیاری کس حد تک ممکن ہے اور اس کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔
Post Views: 1