Juraat:
2025-03-26@13:06:53 GMT

سمی دین بلوچ سمیت 4افراد ایک ماہ کیلئے زیرحراست

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

سمی دین بلوچ سمیت 4افراد ایک ماہ کیلئے زیرحراست

آئی جی نے سمی، رزاق علی، عبدالوہاب بلوچ، شہداد اور سلطان کی حراست کی سفارش کی
پانچوں افراد کراچی میں سڑکیں بند کرنے اور دھرنے کے لیے عوام کو اکسا رہے ہیں، حکمنامہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنما سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا۔کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سمی دین بلوچ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے لیا اور بی وائی سی کی قیادت کی حالیہ گرفتاریوں اور کوئٹہ دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کی کوشش ناکام بنادی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے اہم رہنماؤں بشمول ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی ’غیر قانونی حراست‘ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جنہیں ہفتے کو کوئٹہ میں ان کے احتجاجی کیمپ سے 16 دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سمی اور 5 دیگر زیر حراست کارکنوں کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری ملازم کے حکم کی نافرمانی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق آئی جی سندھ نے سمی، رزاق علی، عبدالوہاب بلوچ، شہداد اور سلطان کے لیے 30 دن کی حراست کی مدت کی سفارش کی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پانچوں افراد کراچی میں سڑکیں بند کرنے اور دھرنے دینے کے لیے عوام کو اکسا رہے ہیں جس سے امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہے اور امن و امان کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ افراد کی موجودگی سے عوامی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور یہ امن و امان کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتا ہے ۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی کافی وجوہات ہیں کہ پانچوں افراد کو گرفتاری کی تاریخ سے 30 دن کی مدت کے لیے گرفتار کیا جائے اور حراست میں رکھا جائے۔ پیر کے روز حراست میں لیے گئے دیگر مظاہرین کی شناخت عبدالوہاب، مصطفی علی، شہزاد رب، حمزہ افتخار اور سلطان ہمال کے طور پر کی گئی ہے ۔ایک پولیس اہلکار کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 35 سے 40 مرد و خواتین فوارہ چوک پہنچے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، شکایت کنندہ نے کہا کہ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی ، لیکن مظاہرین مبینہ طور پر حساس علاقے میں زبردستی داخل ہوئے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمی، عبدالوہاب اور 4 دیگر نامزد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس نے افراد کو کے لیے

پڑھیں:

سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ 

 سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔

عیدالفطر، قیدیوں سے ملاقات کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا

 سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔

 پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔
 
 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 25 مارچ, 2025

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گیس لیکج کے بعد دھماکے سے آتشزدگی، معمر خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
  • سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا
  • کراچی: فوارہ چوک کے قریب احتجاج پر مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، بلوچ یکجہتی  کمیٹی کے 18  ارکان گرفتار 
  • کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار
  • کراچی: تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • مردہ خانے سے لاشیں لے جانے پر ماہ رنگ بلوچ سمیت 150 افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
  • ماہ رنگ بلوچ کے خلاف تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج، بی وائی سی کا احتجاج جاری
  • ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج