2025-03-01@10:50:15 GMT
تلاش کی گنتی: 64
«سنیل شیٹی نے»:
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، اور پھر ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں اس مشکل سے نکالا تھا۔ سنیل نے...
بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے بتا دیا کہ وہ نانا کب بنیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 63 سالہ سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ میری بیٹی اتھیا شیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش اپریل میں متوقع ہے۔ سنیل شیٹی نے کہا کہ گھر پر کھانے کی میز پر آنے والے نواسے کے علاوہ کوئی اور بات چیت نہیں ہو رہی اور ہم کوئی اور بات چیت چاہتے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپریل میں بچے سے ملنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سنیل شیٹی نے کہا کہ اس وقت اتھیا کتنی خوبصورت نظر آتی ہے، سب کچھ بچے کے گرد گھومتا ہے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی...
چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
سیکریٹری پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اس دوران سیکریٹری پاور نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومتی اقدامات کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس جون میں صنعتی صارفین کی بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ تک سستی کی جاچکی ہے، گزشتہ سال ڈسکوز نے 590 ارب روپے کا نقصان کیا۔کمیٹی اجلاس میں 501 ارب روپے کے بقایاجات کی عدم وصولی کا جائزہ لیا گیا۔رکن کمیٹی شاہدہ اختر نے سوال کیا کہ بلوں کی ریکوری کےلیے سابق...
کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے جبکہ امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہونے تھے تاہم رمضان المبارک کے باعث ان تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر) کے امتحانات بھی نئے شیڈول...
پنجاب میں 100سال پرانے فوجداری قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں 100 سال سے زائد پرانے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قوانین تبدیل کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل سیکرٹری(جوڈیشل)محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا سیکرٹری ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ قانون محمد یونس، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حسن خالد اور نمائندہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔یہ قانونی اصلاحات کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔ترجمان کے مطابق کمیٹی...
پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ نے قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔قانونی اصلاحات کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898 میں ترمیم کا مسودہ تیار کرے گی،کمیٹی تعزیرات پاکستان 1860 ،قانون شہادت 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔قانونی اصلاحات کمیٹی ’’قومی سلامتی کے قانون‘‘کا مسودہ تیار کرے گی،جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ ،امن عامہ کی بحالی سے متعلق اصلاحات لائی جائیں گی۔پنجاب میں خصوصاً خواتین ،بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم تجویز کی جائیں گی،کمیٹی انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم،بین الصوبائی رابطہ سے متعلق قوانین میں ترامیم تجویز کرے گی،کمیٹی جدید سائنسی تکنیک،...
—فائل فوٹو کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحقکراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری۔ دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا، بس کو بھی تحویل میں...
محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے ’قانونی اصلاحات کمیٹی‘ تشکیل دے دی۔ کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی، قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی ’قومی سلامتی کے قانون‘ کا مسودہ تیار کرے گی جبکہ جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارت قانون و انصاف کا ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں...
— فائل فوٹو پنجاب میں سوا سو سال پرانے فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق قوانین تبدیل کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ داخلہ عمران حسین سیکریٹری ہوں گے۔یہ قانونی اصلاحات کمیٹی 3 ماہ میں رپورٹ محکمۂ داخلہ کو پیش کرے گی۔ترجمان کے مطابق کمیٹی فوجداری قوانین کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898ء، تعزیراتِ پاکستان 1860ء میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔کمیٹی قانون شہادت آرڈر 1984ء میں ترامیم اور قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کرے...
محکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے "قانونی اصلاحات کمیٹی" تشکیل دیدی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ تیار کریگی۔ قانونی اصلاحات کمیٹی "قومی سلامتی کے قانون" کا مسودہ بھی تیار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انگریز دور کے تمام پرانے قوانین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ تمام قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 165 سالہ قدیم قوانین کو...
فائل فوٹو۔ کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ 55 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کمیٹی نےت سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سینٹرل جیل کیسے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچائے گی؟ صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کا اجلاس...
کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال...
اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی ، سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا پرانا نظام تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔سی ایس ایس کا نظام تبدیل کرنے کیلئے اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔ عمومی افسران کی جگہ ماہرین کی بھرتی کے فروغ کیلئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے گا۔معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلی کیلئے کمیٹی کا مزید صرف ایک اجلاس ہوگا اور پیشہ ور افراد تکنیکی اور خصوصی کیڈرز پر بھرتی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ امیدواروں کی مہارت انہیں تفویض کردہ عہدوں کے مطابق ہو۔ اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، ہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود پہنچ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سول سروس ریفارمز کمیٹی کی جانب سے دہائیوں پرانے سینٹرل سوپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانی نظام کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کمیٹی کے ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیٹی نے بیشتر اہم امور پر مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں سی ایس ایس کے موجودہ امتحانی نظام کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی کابینہ کو تجویز دے گی کہ ملکی سول سروس میں عمومی افسران (Generalists) کی جگہ ماہرین (Specialists) کو فروغ دینے کیلئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے۔ معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بس ایک...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے چاروں یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سپرد کی۔ ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونے والے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کے لیے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے ایوان بالا میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس کو رچرڈ گرینیل کے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے متعلق بیانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرے جو حقائق پر مبنی ہو اور کمیٹی کی منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی...
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا ایجنڈا تبدیل کیے جانے پر چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے بطورچیئرمین برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس سے واک کردیا اور کہا ہے کہ کمیٹی ایجنڈے میں اڈیالہ جیل کے دورے سے متعلق امور نکال دیے گئے، ایجنڈا وفاقی وزیر کے مرضی سے طے ہوا تھا، آخری وقت پر ہمیں بتایا گیا کہ یہ ریوائزڈ ایجنڈا ہے، ہم صرف اڈیالہ جیل دورہ کرکے جیل مینوئل کا جائزہ لینا چاہ رہے تھے، ایک طے شدہ چیز ایجنڈے سے نکلنا ہماری توہین ہے، جب تک اڈیالہ جیل کے دورے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاتا میں اس کمیٹی کی صدارت نہیں کروں گا۔ چیئرمین حامد رضا...
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے...

آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پروموشن کمیٹی سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے نمبر، جسٹس بابر ستار پانچویں اور جسٹس سردار اسحاق خان کا سنیارٹی لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے آنے کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے جبکہ سینئر جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آنے والے تین ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل کردی، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس تبدیلی کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر چلے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر چلے گئے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر، جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر، جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر چلے گئے۔ اسی طرح سنیارٹی لسٹ میں جسٹس آصف گیارہویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہوں گے۔...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج،اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست سہولیات سے متعلق ہے آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ نے جواب دیا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔ ٹی وی اوراخبار...
اسلام آباد (صباح نیوز) نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ بینچ کی اکثریت انٹراکورٹ اپیل نمٹانے کی وجوہات دے گی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا، اب میں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت شوکاز نوٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی ریگولربینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں درخواست گزار نذر عباس کے وکیل نے اپیل...
فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے گریز غیرجمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے، مذاکرات سے گریز سے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی28 جنوری کو پی ٹی آئی کی...
جس انداز میں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا کمیٹی اجلاس میں نہیں جاوں گا: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شب نیوز ) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے 2 رکنی بینچ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا کمیٹی اجلاس میں نہیں جائو ں گا۔ سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے توہین عدالت فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک مسئلہ ہے، یہ فیصلہ ہمارے...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین کو فالو کریں گے، فیصلے کو نہیں، یہاں سوال اختیارات سے تجاوزکا ہے، کیا کمیٹی نے اپنا اختیارات سے تجاوز کیا؟ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیاسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آج وکلاء آپ کے سامنے کہہ رہے تھے بینچز اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے؟ آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوتے ہی ملٹری ٹرائل والا کیس آئینی بینچ میں آگیا، کس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیامیں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، آنے والے ساتھی ججز کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے الزامات کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اڈیالہ جیل کے دورے کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حامد رضا کے الزامات پر جواب دے دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے انسانی حقوق کمیٹی کو اڈیالہ جیل جانے سے نہیں روکا، سردار ایاز صادق سے متعلق یہ الزام درست نہیں، حامد رضا کے الزامات قطعی بےبنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کی حدود اور دائرہ اختیار میں ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کے اڈیالہ جیل جانے کا معاملہ پنجاب حکومت کو بھجوادیا ہے۔ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل کے دورے کی اجازت دینے...
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کل یا پرسوں مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی باضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہہ دیں ، اگر وہ ہمیں کہیں گے تو ہم ملاقات کرا دیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہاہے کہ بانی پی ٹی...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بیرسٹر عقیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کل یا پرسوں مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی باضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہہ دیں ، اگر وہ ہمیں کہیں گے تو ہم ملاقات کرا دیں گے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط عائد کر دی،28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی موقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میںپارٹی رہنماءجنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے۔ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔بعدازاں اڈیالہ جیل کے باہر...
فیصل واوڈا : فوٹو فائل سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کس نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں آج بھی وہ لوگ ہیں جنھوں نے بانی کے خلاف پریس کانفرنسیں کیں، میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی...
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل کشمور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی میر گل محمد خان جکھرانی نے کی۔ پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران پی پی ایم این اے سردار علی جان خان مزاری، پی پی ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو، پی پی ایم پی اے میر غلام عابد خان سندرانی، پی پی ایل کے نمائندوں اور کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر ضلع میں پی پی ایل کے تعاون سے کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود...

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کیس پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو خط لکھ دیا. نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کیسز 13 جنوری کو جسٹس منصور، جسٹس عائشہ، جسٹس عرفان سعادت کے بینچ کے سامنے مقررتھے بنچزکے اختیارات سے متعلق سوال بینچ کے سامنے اٹھایاگیا جس پر فیصلہ جاری ہوا 16 جنوری کو بینچ دوبارہ تشکیل دیا گیا.(جاری ہے) خط کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصلہ جاری کیا تھا اور متعلقہ...
—فائل فوٹو بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، وہ سندھ ہائی کورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہو سکاسپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے...
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ججز نے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ بیس جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ تینوں ججز کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملہ کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا ، خط میں بنچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16جنوری کو بنچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں، 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی،خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ...
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز اور افسران نااہلی سے محراب پور شہر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل، محراب پور میں باب فردوس تا اسٹیشن روڑ نکاسی آب نظام متاثر،شمشی توانائی کی اسٹریٹ لائٹ ناکارہ،نکاسی آب نالی اور نالوں کی عدم صفائی، سڑکوں پر کھڑے گندے پانی سے اسٹیشن روڈ، سیال آباد روڈ سمیت اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کئی سالوں سے ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کی ہیراپھیری ہے محکمہ بلدیہ محراب پور کو سندھ سے ماہانہ 4 کروڑ کے لگ بھگت گرانٹ ملتی ہے جو گھوسٹ ملازمین اور افسران میں بندر بانٹ کی نظر ہو رہی ہے اہم پوسٹ پر ایک جونیئر انجینئرنگ برانچ کے کلرک بلا ل آرائیں...
راولپنڈی: عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے بیان میں سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کردی گئی، مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے بیان دیا ہے جس سے لگتا ہے کہ انھوں نے سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، حکومت یا اس کے لوگ اعتماد نہیں کررہے یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو دو خواب آتے ہیں کہ عمران خان جیل سے نہ نکل آئے اور دوسرا یہ کہ شہید بے گناہ...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ ...

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزدہ حامد رضا نے کہا کہ دوسرا فریق اگلی میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تیاری کرکے آئے، ایک ایسا غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے جو ذمہ داران کا تعین کر سکے، اس کمیشن میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہ رہے بلکہ سپریم کورٹ کے موسٹ سینئر ججز کی...
اسلام آ باد : سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔ زرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل ہیں، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ تاحال اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن...

حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی
حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آج دن ڈھائی بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کرے گی، ملاقات میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور ناصر عباس موجود ہوں گے۔ اس سے قبل اسد قیصر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیے:خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔(جاری ہے) کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا انہیں صبح پتا چلا کہ تمہارے والد ڈومینیک تقریباً 10سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک...
اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020 میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔ کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا کہ انہیں صبح پتا چلا کہ [تمہارے والد] ڈومینیک تقریباً 10 سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک عام زندگی کھو دی، مجھے یاد ہے کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
راولپنڈی: عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے میں صورت حال عجیب ہو گئی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنےو الی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیل حکام کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں دونوں جانب سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل والے بلائیں گے تو ہم جیل آئیں گے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی ملاقات کے لیے جیل نہیں آتا،...