راولپنڈی:

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے بیان میں سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کردی گئی، مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے بیان دیا ہے جس سے لگتا ہے کہ انھوں نے سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، حکومت یا اس کے لوگ اعتماد نہیں کررہے یہ حکومت کے لیے ڈرؤانا خواب ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت کو دو خواب آتے ہیں کہ عمران خان جیل سے نہ نکل آئے اور دوسرا یہ کہ شہید بے گناہ لوگ ان کی خوابوں میں آتے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کسی سے بھی ہورہے ہوں مقدمات کا ان سے کوئی تعلق نہیں، مذاکرات پاکستان کے وسیع تر مفادات میں کیے جارہے ہیں، جوڈیشل کمیشن کا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے اور ہمارے اسیران کو بغیر کیسز کے جیلوں میں رکھا گیا ہے، ہم کسی سے بھیگ نہیں مانگتے ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں فری اینڈ فئیرٹرائل کا موقع دیا جائے۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو اغوا کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عدالتیں بنیادی شہری حقوق کے تحفظ میں بار بار ناکام ہوئیں، سلمان اکرم راجہ اور گوہر علی خان کو ہدایات دے دی ہیں، چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کو خط جائے گا کہ ہمارے انسانی حقوق کی درخواستیں سنی جائیں، آج جو سپریم کورٹ میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 26 ویں ترمیم کا خوفناک چہرہ جو آج قوم نے دیکھا ہے، آج سب سے بڑا مسئلہ سپریم کورٹ کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہے، میں سمجھتا ہوں توہین عدالت کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر کو ہونا چاہیے، ناکام اسمبلیوں سے ہونے والی قانون سازی بنیادی حقوق سے متصادم ہے حکومتی کمیٹیاں اپنے کارناموں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے۔
 

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے مطالبات کے اوپر سنجیدہ ردعمل دیں، جمعرات کو عمران خان سے دوستوں سے ملاقات کرائی جائے بشری بی بی کو پہلے ساڑھے نو مہینے جیل میں رکھا گیا اور اب بشری بی بی کا سامان بھی جیل میں نہیں دیا جارہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی

حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔

وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہاسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے، پاکستان کونسل فار ریونیوبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے کی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

رائٹ سائزنگ کمیٹی نے پاکستان حلال اتھارٹی کے تھرڈ پارٹی جائزے کی ہدایت کردی، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کردی۔ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے، پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی جائزے اور کمیٹی کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اسٹاف کی شرح میں نصف کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن نہ بننے پر مذاکرات سے متعلق اہم بیان جاری کردیا
  • عمران خان نے کمیشن نہ بننے پر مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
  • عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری
  • پی ٹی آئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، خورشید شاہ
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا: عمران خان پُرعزم ہیں، کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری
  • عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
  • حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی
  • عمران خان نے کہا وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری
  • 190 ملین پاؤنڈ سے مزید 20 ارب روپے کا منافع ریاست نے حاصل کیا، فیصل چوہدری