ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

A post common by Athiya Shetty (@athiyashetty)

مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس خوشخبری پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے ایل راہول

پڑھیں:

عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل

شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے گھر خوشی کا ایک اور موقع آیا ہے جسے اہل خانہ نے شاندار انداز سے منایا۔

ماہ رمضان میں بڑے تو بڑے بچے بھی روزہ رکھنے کے لیے نہایت پُرجوش نظر آتے ہیں اور پہلا روزہ رکھنے کا تو خاص الخاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی بیٹی حورین نے بھی پہلا روزہ رکھ لیا اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے روایتی روزہ کشائی انجام دی گئی۔

عائزہ خان جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں خوشی کے ان لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ خان نے روزہ کشائی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ حورین نے پہلا روزہ رکھا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حورین کے ہمراہ ان کے بھائی بھی ہار پہنے ہوئے نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

بچوں کے ساتھ تصاویر میں عائزہ اور دانش تیمور بھی ہیں جب کہ عائزہ نے سسرال والوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

مداحوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جوڑی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، تصاویر وائرل
  • ٹنڈو محمد خان: نجی اسپتال میں خاتون کے جڑواں بچوں کی پیدائش دوسرا پیٹ میں چھوڑ دیا گیا
  • عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل
  • جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا
  • بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان
  • دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش، انسٹاگرام پر جذباتی پیغام جاری
  • عامر خان فلمی رازوں سے پردہ اٹھانے کےلیے یوٹیوب پر آگئے
  • بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل
  • حکومت کابچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ
  • سندھ حکومت کا بچوں کی پیدائش کی 100 فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ