عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوگی یا نہیں؟ دلچسپ صورتحال پیدا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل پہنچی ہے اور نہ جیل انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ تاحال کوئی پارٹی رہنما، وکیل، یا فیملی ممبر عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں آیا۔ اس صورتحال میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے جب کہ عمران خان تنہائی کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دورکیلئے تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت اور ہدایات کی روشنی میں مطالبات کو تحریری شکل دیدی ہے ۔ آج ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کریگی۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق مطالبات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ہماری کمیٹی ذمہ داران اجلاس میں اپنے مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کریگی۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کاتیسرا دور آج دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی درخواست پرجلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیکر آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے اور حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات حکومت نے کروانی تھی یہ میری ذمہ داری نہیں تھی۔مذاکرات کیلئے اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیاتھا۔میں تو اجلاس بلانے کیلئے تیار تھا۔اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 جنوری کورہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں اسد قیصر کو واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کامطالبہ حکومت تک پہنچا دیا گیا تھا۔