محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے ’قانونی اصلاحات کمیٹی‘ تشکیل دے دی۔

کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی، قانونی اصلاحات کمیٹی، ضابطہ فوجداری 1898، تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی۔

قانونی اصلاحات کمیٹی ’قومی سلامتی کے قانون‘ کا مسودہ تیار کرے گی جبکہ جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزارت قانون و انصاف کا ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم تجویز کی جائیں گی، کمیٹی انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم، سائبر سکیورٹی اور بین الصوبائی رابطہ سے متعلق قوانین میں ترامیم تجویز کرے گی۔

کمیٹی جدید سائنسی تکنیک، قوانین اور معاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ ترامیم تجویز کرے گی۔

ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ، ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا سیکرٹری جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ قانون محمد یونس، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حسن خالد، نمائندہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے۔

قانونی اصلاحات کمیٹی 3 ماہ کے اندر اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے قانونی اصلاحات کی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

law committee punjab law reforms.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قانونی اصلاحات کمیٹی محکمہ داخلہ کرے گی

پڑھیں:

ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

پشاور کے  ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارباب فیملی اور پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلتے کو مسترد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

arbab niaz stadium cricket imran khan ارباب نیاز اسٹیڈیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 125 سال پرانے فوجداری قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں انگریز دور کے تمام قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ چیلنج
  • کمپٹیشن کمیشن کا انعامی سکیم کے ذریعے کارٹل اور گٹھ جوڑ کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے فیصلہ
  • اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج
  • بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کا تحتہ الٹنے والی طلبہ تنظیم کاسیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ
  • ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
  • غیر قانونی پارکنگ کو ختم کرنے کے احکاات کے باوجود بولٹن مارکیٹ پر پارکنگ قائم ہے