اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔

پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی رہنماؤں کو ملکی داخلی اور خارجی امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی قیادت نے مشاورت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔

حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی سے نام مانگے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا اور عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کےلیے نام مانگے گئے تھے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مجھ سے اسپیکر اور چیف وہپ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے نام مانگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،14ارکان کی شمولیت کی فہرست دیدی
  • قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
  • بڑھتی دہشتگردی، حکومت کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بلائے جانے کا امکان